حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ شیخ زکزاکی کی بیٹی نے اپنے والد کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی ’’بدیعہ زکزاکی‘‘ نے اپنے والد کے انتقال سے متعلق ٹوئٹر پر شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی اور کہا: میرا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔
کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر شیخ ابراہیم زکزاکی کی بیٹی سے منسوب پیج کا حوالہ دیتے ہوئے ان کے انتقال کے بارے میں ایک ٹویٹ شائع کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزکی نائیجیریا کے ایک شیعہ عالم ہیں جن کے ذریعے نائیجیریا میں بارہ ملین سے زائد افراد شیعہ ہوئے ہیں، نائجیریا کی ایک عدالت نے انہیں چھ سال قید کاٹنے کے بعد گزشتہ سال رہا کیا ہے۔