حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک نائیجیریا سے وابستہ مجمعِ تبلیغاتِ اسلامی کے اراکین نے، شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزکی سے اس ملک کے دارالحکومت ابوجا میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، اس ملاقات میں شیخ زکزکی نے اپنے ہم وطنوں اور نائیجیریا سے باہر دینِ اسلام کی تبلیغ کے مسئلے کے بارے میں کچھ نکات کی جانب اشارہ کیا اور مزید کہا کہ الحمدللہ مجمعِ تبلیغاتِ اسلامی نائیجیریا نے اپنے قیام کے بعد سے ایک کامیاب اور اچھا اثر چھوڑا ہے اور میں اسیری کے دوران اور اس سے پہلے بھی اس مجمع کی سرگرمیوں سے آگاہ رہا ہوں اور میں اس مجمع کی سرگرمیوں سے مطمئن ہوں۔
اس ملاقات میں، مجمعِ تبلیغاتِ اسلامی کے سربراہ کی طرف سے اس مجمع کی مختلف سرگرمیوں پر مشتمل ایک تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں نائیجیریا اور بعض دیگر ممالک میں ہاوسا اور انگریزی زبان میں تبلیغی ورکشاپس اور عراق میں اربعین حسینی کے دوران تبلیغی اور ثقافتی موکب کے قیام کی طرف اشارہ کیا گیا۔