۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
دیدار شیخ زکزاکی با جمعی از حافظان وقاریان قرآن

حوزہ / امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد کے موقع پر قرآن کریم کے حفاظ اور قرّاء کے ایک گروہ نے شیخ ابراہیم زکزاکی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 13 رجب المرجب مولی الموحدین حضرت علی علیہ السلام کے میلاد کی مناسبت سے تحریک اسلامی نائیجیریا کے ممبرز حفاظ اور قرّاء قرآن کریم نے نائیجیریا کے دارالحکومت "ابوجا" میں شیخ ابراہیم زکزاکی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے اس تحریک کی تشکیل کے آغاز سے ہی مذہبی، ثقافتی اور قرآنی سرگرمیوں اور قرآنی اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دی ہے جس کے نتیجہ میں نائیجیریا میں قرآن کریم کے حفاظ اور قرّاء میں بڑی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .