۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ ابراهیم زکزاکی

حوزہ/ شیعیانِ نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے تحریکِ اسلامی نائیجیریا کی کارکن خواتین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے خدا اور اس کے رسول (ص) کے نزدیک حضرت صدیقۂ کبریٰ  سلام اللہ علیہا کے مقام کی طرف اشارہ کیا اور کہا: حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی میلاد امت اسلامی کے لئے خیر و برکت کا باعث ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعیان نائیجیریا کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزاکی نے تحریک اسلامی نائیجیریا کی کارکن خواہران سے شہر ابوجہ میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اپنی اس ملاقات کے آغاز میں شیخ ابراہیم زکزاکی نہیں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو یگانۂ خلقت قرار دیتے ہوئے انہیں خواتین اور اسلامی معاشرے کی خواتین کے لئے کامل نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا: حضرت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ان کی سیرت بہت اہم ہے اور اسے لوگوں کے سامنے بیان ہونا چاہیے کیونکہ اللہ جل جلالہ اور اس کے رسولِ خاتم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام صفات کا مظہر حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں۔

شیعیانِ نائیجیریا کے سربراہ نے کہا: حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا نے ہمیشہ اپنے وقت کے امام کی حمایت اور دفاع کیا۔ انہوں نے اپنے بابرکت عمر کے آخری دنوں تک اپنے امام کے فرامین کی پیروی کی۔ ہمیں بھی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے حضرت بقیۃ اللہ الاعظم عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی اطاعت کرنی چاہیے اور آنحضرت کی غیبت کے زمانے میں مقام ولایت فقیہ کی پیروی اور اطاعت کرنی چاہیے۔

شیخ ابراہیم زکزاکی نے اپنی گفتگو کے آخر میں خاندان کی تشکیل اور فرزندان کی تربیت کے مسئلہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: میں نے بارہا برادران اور خواہران سے ملاقات میں اس مسئلہ کو بیان کیا ہے اور اب بھی کہتا ہوں کہ یہ مسئلہ اہم مسائل میں سے ایک ہے کیونکہ ثقافت اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اس مسئلے کو اہمیت دینے میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .