اتوار 29 جون 2025 - 16:03
ولایت سے غفلت نجات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے: آیت اللہ رجبی

حوزہ/ آیت اللہ محمود رجبی نے تیسری محرم کو جامعہ مدرسین قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک سنت الٰہی کا حصہ ہے جو ہمیشہ حق و باطل کے درمیان جاری رہنے والی جدوجہد کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمود رجبی نے تیسری محرم کو جامعہ مدرسین قم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی تحریک سنت الٰہی کا حصہ ہے جو ہمیشہ حق و باطل کے درمیان جاری رہنے والی جدوجہد کی علامت ہے۔

انہوں نے شیطانی وسواس اور مغربی و مشرقی طاقتوں پر انحصار کو قرآن کی تعلیمات کے منافی قرار دیا اور کہا کہ خداوند فرماتا ہے: "وَلا تَرکنوا الی الذین ظلموا"، یعنی ظالموں کی طرف جھکاؤ نہ کرو۔

آیت اللہ رجبی نے معاشرتی گمراہی کا ایک بڑا سبب ولایت فقیہ سے غفلت کو قرار دیا اور کہا: "جو شخص ولایت سے زاویہ رکھے، وہ ہرگز نجات نہیں پائے گا۔"

انہوں نے زور دے کر کہا کہ دورِ غیبت میں بھی ہمیں ویسے ہی رہبر کی اطاعت کرنی چاہیے جیسے دورِ حضور میں کی جاتی ہے، اور یہ اطاعت محض ظاہری نہیں بلکہ دلی و باطنی ہونی چاہیے۔

انہوں نے شیاطین کی گمراہ کن تدبیروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کبھی اقتصادی دباؤ، کبھی جنگ اور کبھی فکری خطا کے ذریعے معاشرے کو انحراف میں مبتلا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

آیت اللہ رجبی نے تاکید کی کہ تقویٰ، محاسبۂ نفس اور دین کی معرفت انسان کو گمراہی سے بچا سکتی ہے۔ اگر انسان غافل ہو جائے تو شیطان اسے آہستہ آہستہ صراط مستقیم سے ہٹا دیتا ہے، جیسا کہ بعض سابقہ علما کے ساتھ ہوا۔

انہوں نے ولایت فقیہ کو خدا کی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس نعمت پر روز شکر ادا کرنا چاہیے، کیونکہ یہی ہماری فکری اور عملی سلامتی کی ضما

نت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha