۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد_نشست علمی و خبری ایام غدیریه

حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: عید غدیر کے لیے عیدِ قربان سے ہی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے اور "ایامِ غدیری" کو معاشرے میں رسمیت دینے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حرم مطہر کے امام خمینی (رہ) ہال میں خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ ایام بہت ہی بابرکت ایام ہیں جو عید الاضحی سے شروع ہو ہوتے ہیں اور تقریباً 15 دن عیدِ مباہلہ کے دن تک جشن کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ ان جشن کے ایام میں سب سے اہم عید غدیر ہے۔

حوزہ علمیہ کے اس استاد نے کہا: جنہوں نے اپنی زندگی میں ولایت اور اہل بیت علیہم السلام کو چھوڑ دیا اور صرف قرآن سے تمسک کیا تو وہ دنیا میں بہت بڑے ظلم اور گمراہی کے مرتکب ہوئے کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی امت کے درمیان حدیثِ ثقلین کی بنیاد پر قرآن اور اہل بیت علیہم السلام دونوں کو ایک ساتھ بطور یادگار اور امانت چھوڑا ہے۔

حرمِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: ایامِ غدیر میں علوی محبت کا بیج اپنے اور اپنے بچوں کے دلوں میں بونا چاہیے کیونکہ حضرت علی علیہ السلام کی محبت اور ولایت کے بغیر آخرت میں کمال اور سعادت کے حصول کا کوئی امکان نہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آیت "اولی الامر" خدا کی نظر میں اہل بیت علیہم السلام کے خاص مقام کو ظاہر کرتی ہے کہ اہل بیت علیہم السلام کی اطاعت بھی خدا کے احکام کی تعمیل کی طرح ضروری اور واجب ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: عید غدیر کے لیے عیدِ قربان سے ہی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے اور "ایامِ غدیری" کو معاشرے میں رسمیت دینے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے بہت سے اقوال اور قسموں کے مطابق دنیا میں غدیرخم سے بلند کوئی دن خلق ہی نہیں ہوا کیونکہ غدیر انبیاء کی تمام کوششوں اور زحمات کا نتیجہ ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد نے کہا: عید غدیر کے عبادات میں سے ایک عبادت کھانا کھلانا ہے۔ ہمیں اس دن اطعام پر خصوصی توجہ دینی چاہیے کیونکہ اس میں بہت سی برکات اور اثرات ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .