عید قربان
-
امام جمعہ شہر خنداب:
عید قربان نفس سے گزر جانے کی عید ہے
حوزہ/ ایران کے شہر خنداب کے امام جمعہ نے عید قربان کے موقع پر کہا:عید قربان اسلام کی بڑی عیدوں میں سے ایک ہے یہ عید خدا کا قرب حاصل کرنے، خدا کی بندگی کرنے اور نفس سے گزرنے کی عید ہے۔
-
حدیث روز | عید قربان کے متعلق نصیحت
حوزه / پیغمبر اکرم صلی الله علیه و آله وسلم نے ایک روایت میں روز عید قربان کے متعلق نصیحت کی ہے۔
-
جب تک ہماری دنیا توحیدی نہیں ہوگی، ہماری آخرت بھی توحیدی نہیں ہو سکتی: حجۃ الاسلام ماندگاری
حوزہ/ خطیب حرم معصومہ قم سلام اللہ علیہا نے کہا: جب تک ہمارا لباس، ہماری کمائی، ہماری خدمتیں اور یہاں تک کہ ہمارا کھانا، سونا اور جاگنا توحیدی نہیں ہوگا ہماری عبادت کبھی توحیدی نہیں ہو سکتی۔
-
نفس امارہ کو کچلنا ہی عیدالاضحی کی قربانی کا مقصد ہے:اہل سنت عالم
حوزہ/ ایران کے شہر طبس مسینا میں امام جمعہ اہل سنت نے کہا: قربانی کا مقصدنفس امارہ کو کچلنا اور غریبوں کی مدد کرنا ہے، قربانی کے بہت سے فضیلت اور برکات ہیں جن میں رفع بلا سب سے اہم فضیلت ہے۔
-
ڈھاڈر بلوچستان پاکستان میں عید الاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع
حوزه/ مرکزی امام بارگاہ ڈھاڈر بلوچستان پاکستان میں عید الاضحی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی اور عید کی نماز مولانا ذوالفقار علی سعیدی کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔
-
جموں و کشمیر میں پُرامن طریقے سے عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی
حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان شریعت آباد یوسف رح آباد بڈگام کشمیر کے زیر صدارت حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید محمد ہادی الموسوی الصفوی القمی کہ ۱۰ ذی الحجۃ عید الاضحیٰ کی مناسبت سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں عید نماز عید نماز ادا کی گئی۔
-
عید قربان کا دن تقوائے الٰہی اور انسانی ہمدردی و جانثاری کا درس دیتا ہے: مولانا مسرور فیضی املوی
حوزہ/ قربانی کا اصل مقصد اور فلسفہ بکری، بھینس، بھیڑ یا اونٹ کو ذبح کرنا نہیں بلکہ تقویٰ حاصل کرنا ہے، قربانی کا مقصد ہمارے اندر یہ یقین پیدا کرنا ہے کہ ہمارے اعمال، اللہ کے لیے خالص ہیں جو ہمیں ہر وقت دیکھتا ہے۔
-
عید الاضحیٰ سارے عالم اسلام کیلئے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ عید کا دن سارے عالم اسلام کے لیے متبرک اور سعادتوں بھرا دن ہے، برکتوں بھرا یہ یوم عظیم قربانی، ایثار، اخلاص اور محبت کا تہوار ہے۔
-
بین الحرمین کربلائے معلی میں نماز عید الاضحی ادا کی گئی+تصاویر
حوزہ/ بین الحرمین کربلائے معلی میں عاشقان اہلبیت علیہم السلام کی موجودگی میں عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی
-
حجِ ابراہیمی تمام مسلمانوں کو امتِ واحدہ بنانے کا بہترین ذریعہ ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امتِ واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ حجِ ابراہیمی تمام مسلمانوں کو "امتِ واحدہ" بنانے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک ہی ہدف کے لئے مسلمانوں کا مِل کر سفر کرنا اس اجتماع کا سب سے بڑا پیغام ہے۔
-
عید قربان احادیث کی روشنی میں
حوزہ/ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب عید فطر اور عید قربان کے دن گھر سے باہر تشریف لاتے تو با آواز بلند «لا إله إلاّ اللّه و اللّه اكبر» کہتے تھے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین حسینی قمی:
دنیا کی حقیقی اور اصلی خوشی برادران دینی و ایمانی کی خدمت میں ہے
حوزہ/ حرم حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے حضرت امام باقر (ع) کی ایک روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: دنیا کی حقیقی خوشی اپنے دینی اور ایمانی بھائیوں کی خدمت میں ہے۔ امام باقر (ع) نے عاجزی اختیار کرنے اور تکبر سے بچنے کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔
-
پیغام عید قربان؛
عید قربان تقوائے الٰہی کے ساتھ ایثار و ہمدردی کے فروغ کا موقع ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ بانی و سرپرست مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن: عید قربان تقوائے الٰہی کے افزودو افزائش اور بندگان خدا کے ساتھ ایثار و ہمدردی کے فروغ ِفراواں کا عظیم الشان موقع ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین فرحزاد:
انبیاء کی تمام کوششوں اور زحمات کا نتیجہ "غدیر" ہے
حوزہ / حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: عید غدیر کے لیے عیدِ قربان سے ہی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے اور "ایامِ غدیری" کو معاشرے میں رسمیت دینے اور اسے عام کرنے کی ضرورت ہے۔
-
حدیث روز | عیدِ قربان کے متعلق امیر المومنین (ع) کی نصیحتیں
حوزہ / حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں عیدِ قربان کے متعلق نصیحتیں بیان کی ہیں۔
-
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کا پیغام عید الاضحٰی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے عید الاضحی کی مناسبت سے عالم اسلام کے نام پیغام۔
-
عید الاضحی تقویٰ کے ساتھ ایثار و قربانی کا دن ہے، حجۃ الاسلام سید ظفر علی شاہ نقوی
حوزہ/ عید قربان تقوی اور پرہیزگار ی اور ایثار و قربانی کا دن ہے اس دن جانوروں کی قربانی انسان کے حیوانی پہلو ذبح کرنے کی علامت ہے۔
-
قربانی اور ہم
حوزہ/ تقوی جس طرح قربانی کی قبولیت کی شرط ہے اسی طرح تمام اعمال کی قبولیت کی بھی شرط ہے اور بغیر تقوی کے کوئی بھی عمل بارگاہ خدا میں قابل قبول نہیں ہے ۔
-
مہاراشٹر مسلم فیڈریشن کی عید الاضحیٰ پر حکومتی گائڈ لائنس پر عمل کرنے کی اپیل
حوزہ/ عید قربان کے موقع پر جانوروں کی قربانی کے سلسلے میں حکومت کی گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا جائے۔
-
امام جمعہ غازی پور یوپی:
عید قربان سے عید غدیر تک، عشرۂ ولایت کے عنوان سے دنیا بھر میں منایا جائے، مولانا شیخ تنویر الحسن
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ تنویر الحسن امام جمعہ شہر غازی پور نے خطبۂ جمعہ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عید قربان اور عید غدیر کی مناسبت سے عقیدت و احترام کے ساتھ عالیشان پیمانہ پر دنیا بھر میں عشرۂ ولایت کا انعقاد ہونا چاہیئے۔
-
قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کو مدّنظر رکھیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ عید الاضحی کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری قربانی کے جانور کا گوشت اور خون ہمارے خالق تک نہیں پہنچتے بلکہ ہمارا تقوی اور ہمارا اخلاص بارگاہ ایزدی میں قبولیت پاتا ہے۔
-
قربانی اس وقت تک قبول نہیں جب تک انسان اپنا غرور اور گھمنڈ ختم نہیں کرتا، مولانا سید تہذیب الحسن رضوی
حوزہ/ہر بیٹے کو اس قربانی سے سبق لینا چاہئے کہ حضرت ابراہیم(ع) نے اپنے لخت جگر بیٹے کو اپنا خواب بتایا اور بیٹے نے باپ کی آواز پر لبیک کہہ کر باپ کے حکم کی تعمیل کی اور خود بھی قربانی دینے پر راضی ہوگئے، اور اپنے اللہ کو بھی راضی کرلیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ والدین کی رضا میں بھی اللہ کی رضا پائی جاتی ہے۔
-
ایران سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے
حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران ، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں بدھ کے روز عید الاضحی پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ سعودی عرب ، قطر ، متحدہ عرب امارات اور فلسطین سمیت متعدد ممالک میں عید الاضحیٰ منگل کو منائی گئی۔
-
اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ عید الاضحٰی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔
-
عید قربان کی خوشیوں میں اپنے نادار عزیز و اقرباء کو شامل کریں، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ قربانی کا عمل کسی دکھاوے یا نمود و نمائش کا نام نہیں بلکہ تقوی اور اطاعت الہی کے ذریعے اپنے پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کا نام ہے۔
-
عید قربان فقط عید نہیں بلکہ ایثار و قربانی کے عہد و پیمان کا دن ہے، مولانا علی حیدر فرشتہ
حوزہ/ صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید قربان کا دن دنیاوی آسائشوں ،عیش و نشاط میں ڈوبے ہوئے انسانوں کو انسانی حقوق و فرائض کی جانب تاکید اور توجہ مبذول کراتا ہے۔کیونکہ جو چیز بلا زحمت و مشقت اور بغیر قربانی دیے ہوئے مفت مل جاتی ہے اس کی قدر و قیمت نہیں ہوتی اور وہ دیر پا بھی نہیں ہوتی۔ مگر جو چیز قربانی دے کے حاصل کی جاتی ہے وہ مستحکم و مستقل و مضبوط ہوتی ہے اور قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔
-
قربانی کا حقیقی مفہوم
حوزہ/ قربانی کا اصل مقصد یہی ہے کہ اپنی سب سے زیادہ من پسند چیز کو راہ خدا میں انفاق کرکے اس کے ذریعہ رضایت خداوندی کو حاصل کیا جائے! اب اگر یہ رضایت ایک دنبہ یا بکرے کے قربان کرنے سے حاصل ہورہی ہے تو اس سے اچھی کیا بات ہے!۔
-
شریعت کے معاملہ میں حکومت کی مداخلت کا کوئی جواز نہیں، آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی
حوزہ/ آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے جانوروں کی قربانی پر پابندی کے حکم نامے کو دینی معاملات میں مداخلت کی ایک اور کڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلم اکثریتی جموں و کشمیر میں اس طرح کے شریعت مخالف حکم ناموں کی کوئی گنجائش نہیں۔
-
قربانی کا جانور خرید نے سے پہلے صحت کی جانچ کیسے کی جائے؟
حوزہ/ ماہرین کے مطابق، جانور کی آنکھیں اور ناک چیک کریں اگر ان سے پانی یا رطوبت بہہ رہی تو ایسا جانور بیمار ہوتا ہے بعض اوقات جانوروں کو موسمی بخار اور نزلہ زکام بھی ہوتا ہے جس کا علاج کروایا جاسکتا ہے۔
-
ماہ ذی الحجہ کے اعمال اور فضیلت
حوزہ/ ذالحجہ ایک عظیم اور بزرگ تر مہینہ ہے جب اس مہینے کاچاند نظر آتا تو اکثر صحابہ وتابعین عبادت میں خاص اہتمام کرتے تھے قرآ ن میں اس کے پہلے دس دنوں کوایام معلوما ت کہاگیا ہے اور یہ بڑی فضیلت اور برکت والے ایام ہیں -حضرت رسول اللہ کافر مان ہے کہ کسی بھی دن کی نیکی و عبادت خداکے ہاں اس نیکی وعبادت سے محبوب تر نہیں جو ان دس دنوں میں کی جائے ۔