حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین امام خمینی(رہ) ٹرسٹ اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل آف پاکستان علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے عید قربان کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اللھم العن اول ظالم ظلم حق محمد وآل محمد وآخرتابع لھم علی ذالک۔اللھم العصابتہ التی جاھدت الحسین وشایعت وتابعت علی قتلہ اللھم العنھم جمیعا وعجل فرجھم
عید قربان ایثار، رب العالمین کے سامنے تسلیم ہونے کی عظیم یاد ہے۔ اس عظیم دن میں اپنے رشتہ داروں، محروم طبقات، فقراء و مساکین کو یاد رکھیں۔
مظلوموں کی فتح ونصرت کے لئے دعاء کریں بالخصوص فلسطین ولبنان ویمن وشام کے مظلوموں کو نہ بھولیں۔
عالمی امن کے قیام کے لیے حضرت ولی عصر امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی جلد آمد کی دعاء ضرور کریں۔
طالب دعا
سید افتخار حسین نقوی النجفی









آپ کا تبصرہ