۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام صادق ایرانی مدیر حوزه علمیه کرمانشاه در دوره تربیت مبلغ غدیر، در مدرسه سطح عالی آیت الله بروجردی(ره)،

حوزہ / ایران کے شہر کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: معاشرے میں تمام برائیوں کا سرچشمہ پیغام غدیر کو صحیح طور پر بیان نہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا: دینی طلباء کو چاہیے کہ وہ غدیر کے موضوع پر دقیق مطالعہ کرکے اس کے عالمی پیغام کی ترویج کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین صادق ایرانی نے کرمانشاہ میں مدرسہ آیت اللہ بروجردی میں غدیر کے موضوع پر منعقدہ مبلغین کے شارٹ کورس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: خدا کا شکر ہے کہ ہم اس چیز کی ترویج کر رہے ہیں جسے غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت کے لئے بیان فرمایا۔

کرمانشاہ میں مدرسہ علمیہ کے پرنسپل نے کہا: ہم اس پر بھی خدا کے شکر گزار ہیں کہ خداوند متعال نے ہمیں ولایت جیسی عظیم نعمت عطا کی ہے کیونکہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولایت ہی ولایت الہی ہے۔

حجت الاسلام ایرانی نے کہا: خدا نے اس کرہ ارض کے کروڑوں انسانوں میں سے ہمیں غدیر سے محبت کرنے والا قرار دیا ہے۔ جس پر ہم خدا کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

انہوں نے کہا: انسان کے لئے سب سے بڑی توفیق خداوندی یہ ہے کہ وہ ثقافتِ غدیر کی ترویج کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .