تحریر: فدا حسین ساجدی
ہم تلمیذ مکتب غدیر ہیں اس لئے ہم اہل کرامت، شرافت اور فضیلت ہیں،یہ خصوصیات ہماری پہچان ہے اور ہمیں ان صفات حمیدہ سے بڑی محبت ہے۔ہم اپنے ہمسایوں کا خیال رکھتے ہیں،ہم اپنی پوری زندگی میں پڑوسیوں کے حقوق ادا کرتے ہیں اور ہمسایے کا خیال رکھنے والوں سے ہمیں بہت پیار ہے۔
ہم صاحب صوم و صلاۃ ہیں، ہم قائم الیل اور صائم النہار کی زینت سے مزین ہیں اور ہمیں نمازیوں اور روزہ داروں سے نہایت محبت ہے۔ہم حج بیت اللہ کا دل دادہ ہیں۔ ہم خمس و زکات کے پابند ہیں۔ ہم آمر بہ معروف اور ناہی عن المنکر ہیں۔ہم تولی و تبرا کی خاطر زندانوں میں گئے، جانیں دے دیں ہیں اور پابند سلاسل ہوئے ہیں۔
تاریخ ہماری نیکی سے محبت اور برائی سے نفرت کی گواہی دے گی۔ہم جہاد و شہادت کے عادی ہیں، جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہیں۔ہم ہی عشق محمد ص میں ہر چیز لٹانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے دنیامیں حق و حقیقت، عدل و انصاف اور پیار و محبت کے پرچار کی خاطر بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ہم صرف اللہ کے سامنے جھکتے ہیں لیکن ما سوا اللہ کے سامنے سر کٹواتے ہیں۔لیکن جھکاتے نہیں ہیں۔ہم خواتین کے حقوق، اور عظمت کا قائل اور ان کی عزت کے تحفظ کرنے والے ہیں۔ ہم خواتین کو، مرد کو معراج تک پہنچانے کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔
ہم قرآن سیکھتے ہیں، پڑھتے ہیں ، سمجھتے ہیں اور قرآنی تعلیمات پوری دنیا تک پہنچاتے ہیں۔ہمیں قرآن سے انس ہے، ہم قرآن کے حقیقی وارث پر ایمان رکھتے ہیں۔ہم قرآنی آیات سن کے گڑگڑا کر روتے ہیں اور قرآنی آیات سن کر ہمارے ایمان اور یقین میں اضافہ ہوتا ہے اور ہمارے عقیدے میں پختگی آجاتی ہے۔
ہم استقامت کی مثال، بصیرت کا نمونہ اور جہاد و شہادت کے عادی ہیں۔ہم برابری و مساوات کا محافظ، اتحاد و اتفاق کا حامی اور پیار و محبت کی راہ کے راہی ہیں۔ہم عبادت و بندگی کا عاشق رکوع و سجود کا فرفتہ اور ذکر و تسبیح کا دلدادہ ہیں۔ہم انسان ہیں، ہم انسان جینا چاہتے ہیں۔ ہمیں انسانوں سے پیار ہے، ہم غیرت مند ہیں ہم غیرت مند جینا چاہتے ہیں ہمیں غیرتمندوں سے پیار ہے۔ہم علم و دانش والے ہیں عالمانہ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں اور ہمیں علما اور دانشمندوں سے پیار ہے۔ہم شجاع و بہادر لوگ ہیں ہماری زندگی میں شجاعت کی بڑی اہمیت ہے اور ہم شجاع اور بہادر انسانوں سے محبت کرتے ہیں۔
ہم عدل و انصاف والے ہیں، ہم زندگی میں ہمیشہ انصاف کے حامی ہیں اور ہمیں انصاف کرنے والوں سے پیار ہیں۔ ہم اہل کرامت ہیں، ہم کرامت کی زندگی کرتے ہیں اور ہمیں کریم اور اہل کرامت سے بہت محبت ہے۔ہم سخی لوگ ہیں ہم سخاوت و بذل و بخشش کو اپنی پہچان سمجھتے ہیں اور سخی لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔ہم پاکیزہ لوگ ہیں، نظافت و پاکیزگی ہماری نشانی ہے، اور پاکیزہ لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔
ہم اہل ضیافت و مہمان نواز ہیں، ہم زندگی بھر مہمان نوازی پر فخر کرتے ہیں اور مہمان نواز لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔
ہم شرح صدر، وسیع النظر اور شفیق دل والے لوگ ہیں۔ ہم اپنی زندگی کے ہر موڑ پر خندہ پیشانی، وسعت نظر اور دلسوزی سے سب کے ساتھ پیش آتے ہیں اور ہمیں ان صفات کے حامل افراد سے بے حد پیار ہے۔
ہم چھوٹوں پر رحم اور بڑوں کا احترام کرنے والے ہیں۔ ہم بڑوں کا احترام اور چھوٹوں پر شفقت کو اپنی اہم ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ ہمیں بڑوں کا اکرام اور کم عمر افراد اور بچوں پر رحم کرنے والوں سے محبت ہے،کیونکہ ہم غدیری ہیں۔