۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
تصاویر/ نشست مهدویت و دانشگاه تمدن ساز/حجت الاسلام والمسلمین کلباسی

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی نے عشرہ کرامت (1 سے 11 ذی القعدہ)کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ بہت ہی بابرکت اور مبارک ایام ہیں جس سے ہر مسلمان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی نے عشرہ کرامت (1 سے 11 ذی القعدہ)کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: یہ بہت ہی بابرکت اور مبارک ایام ہیں جس سے ہر مسلمان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔

حوزہ علمیہ قم کے پروفیسر نے مزید کہا: عشرہ کرامت اور پورے سال جو اس طرح کی تقریبات منعقد ہوتی رہتی ہیں، ان میں اہل بیت علیہم السلام کی مجاہدانہ زندگی اور ان کی ذات اقدس کی معرفت کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے قم المقدسہ کو عش آل محمد اور اہل بیت علیہم السلام کا آشیانہ قرار دیتے ہوئے کہا:شہر قم آج پوری دنیا میں عالم اسلام اور اسلامی ثقافت کے مرکز کے عنوان سےجانا جاتا ہے، اور یہ خاندان اہل بیت علیہم السلام کی ایک فرد کے احسانات ہیں کہ جنہیں ہم اور آپ حضرت معصومہ (س) کے نام سے جانتے ہیں، اس بی بیؑ کا حرم آج کی تاریخ میں علوم اہل بیتؑ کی نشر اشاعت کا مرکز بنا ہوا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین مجتبی کلباسی نے کہا: ہمیں ان شکوک و شبہات سے آگاہ ہونا چاہیے جو دشمنان اسلام نے دین اسلام کے بنیادی عقائد کے سلسلے میں وارد کئے ہیں،ان شبہات نے اسلام کی بنیادوں کو نصان پہنچایا ہے، اسلام کے خلاف اس طرح کے پروپگنڈے شب و روز جاری ہیں، یہ شبہات ہر دور میں رہے ہیں، لہذا ہمیں حضرت معصومہ (س) کے حرم سے درس حاصل کرنے کے بعد اس طرح کے شبہات کا مکمل سد باب کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: روز قیامت ہر شخص اپنے امام کے ساتھ محشور کیا جائے گا، لہذا ہمیں اس بات کی طرف متوجہ ہونے کی ضرورت ہے کہ وہ دنیا میں کس کے پیچھے چل رہے ہیں اور کس کو اپنا مقتدیٰ بنا رکھا ہے، جو شخص اس دنیا میں امام عصر عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے پیچھے چلے گا وہی امامؑ کے ساتھ محشور ہوگا، لہذا ہمیشہ اور آخری سانس تک امامؑ کی اقتدا کرتے رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .