۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جنت البقیع

حوزہ/ سعودی وہابی مجرموں کے ہاتھوں جنت البقیع میں اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کے انہدام کو سو سال پورے ہورہے ہیں اور اسی نسبت سے اس سال (1444) کو "عام البقیع" قرار دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی البقیع آرگنائزیشن نے علماء اور خطباء سے اس عشرہ محرم میں خصوصی اپیل کی ہے کہ اس سال کو عام البقیع کا نام دیا جائے۔

عالمی البقیع آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ اپیل کا متن کچھ اس طرح ہے:

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته

عظم الله أجورنا و أجوركم بمصاب ابي عبدالله الحسین علیه الصلاة و السلام

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ سعودی وہابی مجرموں کے ہاتھوں جنت البقیع میں اہلبیت علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کے انہدام کو سو سال پورے ہورہے ہیں اور اسی نسبت سے اس سال (1444) کو "عام البقیع" قرار دیا گیا ہے۔

گزارش ہے کہ عشره محرم کے ان آخری دنوں میں مجلس سے قبل، بعد یا درمیان میں چند منٹ اس موضوع پر گفتگو ضرور فرمائیں۔

مخصوصا ۷ محرم کو شہادت حضرت قاسم علیہ السلام کے تذکرہ میں ان کے پدر بزرگوار امام حسن مجتبی علیہ السلام اور ۸ محرم کو حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کے تذکرہ میں ان کی والدہ گرامی جناب ام البنين علیہا السلام کے شکستہ مزارات کا ذکر ضرور فرمائیں۔

دور حاضر میں ہم پر اہلبیت اطہار علیہم السلام کا یہ وہ عظیم حق ہے جسے ہم کسی طرح نظر انداز نہیں کرسکتے۔ یہ ظلم ہمارے دور میں ہوا ہے اور ہم بہر حال اس کے لئے جوابدہ ہیں۔

منبر سے مومنین کو یہ پیغام دیں کہ یہ سال عام البقیع ہے لہذا پورے سال بقیع کو یاد رکھنا ہے مخصوصا أئمہ بقیع (ع) اور دیگر مدفونین بقیع کے ایام شہادت و وفات کے موقع پر۔

- اپنے اپنے علاقوں میں مقامی علماء اور بزرگان قوم کی سرپرستی میں ابھی سے اس سانحہ کی صد سالہ یادگار کی تیاریاں شروع کر دیں تاکہ دنیا کے ہر شہر میں ایک مقامی اور ہر ملک میں ایک مرکزی منظم، پرامن، شایان شان، اور نتیجہ خیز احتجاج ہوسکے۔ اور اس طرح ہم ان شاء اللہ تعمیر جنت البقیع کے لئے راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوسکیں ۔

پرودگار تبلیغ و ترویج پیغام حسینی میں آپ کی کاوشوں اور خدمتون کو قبول فرماتے ہوئے اجر جزیل کرامت فرمائے۔

آپ کا مخلص : محبوب مهدي عابدي النجفي ، عالمی البقیع آرگنائزیشن

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .