۲۹ اسفند ۱۴۰۲ |۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 19, 2024
جلوس احتجاج برائے تعمیر جنّت البقیع

حوزہ/ بڑی تعداد میں علمائے کرام و مومنین کے علاوہ دیگر مسالک و مذاہب کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور احتجاج کرتے ہوئے آل سعود و حکومت سعودیہ کے خلاف مردہ باد کے علاوہ امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بلند ہوتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی کا معروف مضافاتی علاقہ مالونی ملاڈ میں جلوس احتجاج برائے تعمیر جنّت البقیع ( روضہ بیبی فاطمہ زہرا بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بڑی تعداد میں علمائے کرام و مومنین کے علاوہ دیگر مسالک و مذاہب کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور احتجاج کرتے ہوئے آل سعود و حکومت سعودیہ کے خلاف مردہ باد کے علاوہ امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بلند ہوتے رہے حاضرین نے جنّت البقیع کی تعمیر تک احتجاج جاری رکھنے کا عہد کیا۔

واضح رہے کہ کی یہ جلوس گزشتہ ۲۵ برسوں سے مالونی ملاد میں برآمد ہوتا ہے۔یاد رہے کہ حاجی ڈاکٹر سیّد فخر الحسن رضوی کے بنا کردہ اس جلوس احتجاج میں پورا مالونی علاقہ آنے والے شرکاء جلوس کی میزبانی میں مصروف رہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنّت البقیع یوٹیوب چینل کا اس جلوس میں ہمیشہ بڑا رول رہا ہے جس کے لیے چینل کے روح رواں منظر صاحب اور انکے فرزند عباسکا گراں قدر تعاون رہتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .