۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
جنت البقیع کی تعمیر نوکے لئے شیعہ علمائے کرام کی آن لائن کانفرنس

حوزہ/ یوروپ،امریکہ ،کینیڈا اور ہندوستان کے نہایت بزرگ اور نامور علماء کی ایک تاریخی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں جنت البقیع کی تعمیر نوکا پرزور مطالبہ کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ یوروپ،امریکہ ،کینیڈا اور ہندوستان کے نہایت بزرگ اور نامور علماء کی ایک تاریخی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں جنت البقیع کی تعمیر نوکا پرزور مطالبہ کیاگیا ۔

اس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے البقیع آرگنائزیشن کے سرپرست اور رکن مولانا سید محبوب مہدی نجفی امام جمعہ وجماعت امریکہ شکاگو نے کہا:’’غم دوطرح کاہوتا ہے ایک وہ ہے جس کا ازالہ ممکن ہے اور دوسراوہ ہے جس کا ازالہ اور تلافی ممکن نہیں ہے جنت البقیع کی تعمیر ان غموں میں شامل ہے جس کا ازالہ ممکن ہے سامرہ کی تعمیر نو کے ذریعہ ہمارے دلوں کو سکون مل گیا اسی طرح جنت البقیع کا مسئلہ بھی ہے۔

مولانا سید شمشاد حسین سرپرست و امام جمعہ اوسلوناروےنے کہا:’’دیگر مذاہب اور مختلف زبان کے علماء ودانشوروں کو تحریک تعمیر جنت البقیع میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

مولانا سید محسن تقوی امام جمعہ دہلی نے کہا:’’ہم صرف سال میںایک دن تعمیر جنت البقیع کے لئے احتجاج نہ کریں بلکہ اس تحریک کو پورے سال جاری رکھیں۔

مولانا سید ابوالقاسم رضوی امام جمعہ امام بارگاہ قائم ملبورن آسٹریلیا نے کہا: تعمیر جنت البقیع کی تحریک کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیں ہر سطح پر کام کرنا چاہئے۔

وہیں مولانا عزیز حیدر زیدی امام جماعت رحمت آباد ممبئی نے کانانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ’’ہم کل کے بارے میں نہ سو چیں بلکہ ابھی سے جنت البقیع کی تحریک کو مضبوط کریں۔چاہے وہ تقریر کے ذریعہ سے ہو یا خطبات جمعہ کے ذریعہ سے۔

مولانا سید محمد رضوی نے امام جمعہ جعفری اسلامک سنٹرٹورنٹو کنیڈا نے کہا: یہ مسئلہ فقط اسلامی نہیں ہے بلکہ Historical Heritageتاریخی ورثہ سے تعلق رکھتا ہے۔اسے انسانی سطح پر بھی پرموٹ کیاجائے او رمفکرین جہان کو اس میں شامل کیاجائے۔

مولانا سید نثار حسین حیدر آغا صدر کل ہند شیعہ مجلس علماء وذاکرین نے کہا ’’پچاس سے زیادہ مسلم ممالک ہیں ہمیں چاہئے کہ ہم ان ممالک کے سربراہوں کوآگاہ کریں کہ آپ لوگ حکومت پرزوردیں کہ وہ جنت البقیع کی تعمیر نو کرے۔

مولانا سخاوت حسین سندرالوی امام جمعہ نیویارک امریکہ نے کہا: پچاس سال سے میں اس تحریک سے جڑا ہوا ہو ں اور آج بھی اس امر خیر میں شریک ہوں اور مختلف طریقوں  سے اس کام میں فعال ہوں۔

مولانا سید علی رضا رضوی بین الاقوامی شہرت یافتہ خطیب نے کہا: کہ کم سے کم ہزار شہروں میں جنت البقیع کی تعمیر کے مطالبے میں زبردست مظاہرہ ہونا چاہئے اگر یہ اعلان ہوجائے کہ جنت البقیع سونے کی بنے گی تو یہ مسئلہ اتنا اہم ہے کہ تمام مائیں بہنیں اس کام کے لئے اپنا پورا زیور ہدیہ کردیں گی۔

شیعہ علمابورڈمہاراشٹر کے سربراہ مولانا اسلم رضوی نے کہا: ’’تحریک جاری رہنی چاہئے کیونکہ اسکا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ظالم حکومتیں پھونک پھونک کر قدم رکھتی ہیں ۔ابھی بھی کچھ تاریخی عمارتیں اس لئے محفوظ ہیں کہ حکومت انہیں منہدم کرنے کی ہمت نہیں کرپارہی ہے کیونکہ اب عوام بیدار ہوچکی ہے۔

آخر میں مولانا سید محبوب مہدی ومولانا محمد اسلم رضوی نے مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔سب سے خاص بات یہ تھی کہ پورے پروگرام کی نظامت نہایت خوش اسلوبی سے ایس این این چینل کے چیف ایڈیٹر مولانا علی عباس وفا نے انجام دی اور پروگرام کی کامیابی میں زبردست کردار اداکیا۔

اس پروگرام کو ایس این این چینل ،بنارس کے عزادار چینل، اور المھدی چینل سے براہ راست نشر کیاگیاتھا۔میزبانی کے فرائض جناب سید نذر صاحب، جناب تقی صاحب،وجناب ارشد وجناب ثاقب صاحبان نے انجام دیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .