۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
انجمن شرعی شیعیان کشمیر

حوزہ/ اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کی QRTکو ایک بار پھر متحرک کیا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر سال 2019کی طرح تنظیم عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی مدد کے لئے حتیٰ المقدور کردار ادا کرسکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کی طرف سے عالمی وبا کورونا کے دوران عوام اور متاثرین کی راحت رسانی کے لئے دو سال پہلے تشکیل دی گئی QRTکا خصوصی اجلاس تنظیم کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں عالمی وبا کورونا کی دوسری شدید لہر کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال اور لاحق خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ تنظیم کی QRTکو ایک بار پھر متحرک کیا جائے گا تاکہ ضرورت پڑنے پر سال 2019کی طرح تنظیم عوام کی راحت رسانی اور متاثرین کی مدد کے لئے حتیٰ المقدور کردار ادا کرسکے۔

اجلاس میں گورنر انتظامیہ کو پیشکش کی گئی کہ ضرورت پڑنے پر حکومت انجمن شرعی شیعیان کے امام باڑوں،حوزۃ علمیہ، اسکولوں اور دیگر کارآماد موقوفاتی عمارتوں کا استعمال کر سکتی ہے۔

اجلاس میں تمام QRTاراکین کو ہدایات دی گئی کہ وہ حسب سابقہ عوام میں جاکر انھیں احتیاتی تدابیر پر عمل پیرا رہنے کی تلقین کرتے رہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .