حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرینکفرٹ-جرمنی/ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی کال پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ جرمنی کے کارکنوں نے فرینکفرٹ میں ہفتہ 7 مئی کو فرینکفرٹ سعودی قونصلیٹ کے سامنے جنت البقیع و جنت المعلی کے مزارات مقدسہ کی مسماری کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایا۔
احتجاجی کیمپ کیلئے مقامی سٹی گورنمنٹ نے صرف محدود افراد کو شرکت کی اجازت دی تھی ۔کیمپ کے انعقاد میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنماؤں سید علی شاہ، سید شجاع حیدر زیدی اور سید علی رضا شاہ جعفری نے نمایاں کر دار ادا کیا ۔ اس کے علاوہ سید اجلال حیدر زیدی ، سید سلمان حیدر زیدی ، سید علی رضوی نے بھی احتجاجی یاداداشت کی تیاری اور رائے عامہ کو جنت البقیع کی مسماری سے آگاہ کرنے میں نمایاں حصہ لیا ۔
تحریک کے کارکنوں نے مقمی میڈیا اور عام لوگوں کو مسلمانوں کے گرنقدر مقدس ورثے کی توہین اور عالمی امن پر اس کے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔
سید علی رضا شاہ جعفری نے آغا سید حامد علی شاہ موسوی کا پیغام جنت البقیع جرمن زبان میں پڑح کر سنایا۔شجاع حیدر زیدی نے احتجاجی قرار داد پاس کی ۔
واضح رہے کہ احتجاجی کیمپ 2 گھنٹے تک جاری رہا۔ آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جنت البقیع کی بحالی کیلئے جدوجہد مقدس مزارات کی تعمیر نو تک جاری رکھی جائے گی ۔