۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا آغا حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان: آغا موسوی ملت تشیع کی ایک علمی اور محترم شخصیت تھے۔ان کے حلقہ احباب میں شامل افراد ان سے دلی عقیدت رکھتے تھے۔ان کا انتقال ایک قومی سانحہ ہے جس پر ان کو چاہنے والی ہر آنکھ اشکبار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان حجۃ الاسلام و المسلمین آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی رحلت پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ بزرگ عالم دین سید حامد علی شاہ موسوی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کو ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔قوم ایک بزرگ علمی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔

علاوہ ازیں مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی موسوی کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کی۔مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا کی۔

نماز جنازہ میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آغا موسوی ملت تشیع کی ایک علمی اور محترم شخصیت تھے۔ان کے حلقہ احباب میں شامل افراد ان سے دلی عقیدت رکھتے تھے۔ان کا انتقال ایک قومی سانحہ ہے جس پر ان کو چاہنے والی ہر آنکھ اشکبار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .