۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تسلیت آیت الله العظمی مکارم شیرازی در پی درگذشت مرحوم انصاریان

حوزہ / خادمِ قرآن کریم اور قدیمی انٹرنیشنل پبلشر محمد تقی انصاریان کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خادمِ قرآن کریم اور قدیمی انٹرنیشنل پبلشر محمد تقی انصاریان کی رحلت پر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

خادمِ قرآن کریم و مکتبِ اہلبیت علیہم السلام جناب مرحوم الحاج محمد تقی انصاریان (طاب ثراہ) کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

اہلبیت علیہم السلام کا یہ عاشق خود بھی اہلِ علم و فضل تھا۔ وہ دراز مدت تک دنیا بھر میں دین کی ترویج کے لئے جدوجہد کرتا رہا۔

معارفِ قرآن، سیرتِ معصومین (ع)اور علماء و بزرگانِ دین کے تعارف میں ان کا ادارہ دنیا کے معتبر مراکز میں شمار ہوتا ہے اور اس وقت اس ادارے کا کام حقیقی اسلام کا تعارف ہے۔ امید ہے کہ یہ ادارہ اسی طرح کام کرتا رہے گا۔

میں اس عزیز کی رحلت پر مرحوم کے فرزندان، خاندانِ انصاریان اور ان کے عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔ خدا انہیں اولیاءو صالحین کے ساتھ محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل شیعہ پبلشر اور خادم قرآن الحاج محمد تقی انصاریان گذشتہ ہفتے بروز بدھ اس دارِ فانی سے انتقال کر گءے تھے۔ وہ انٹرنیشنل انصاریان پبلشر کے مدیر تھے۔ انہوں نے نصف صدی کے قریب اسلامی اور شیعہ کتب شائع کر کے بہت بڑی خدمت کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں قرآن کریم کے ۱۷ زبانوں میں ترجمے شائع کر کے اور اس کے علاوہ فارسی، عربی، انگریزی، اردو، فرانسوی، ترکی، آذری، روسی، اسپانوی، چینی، جاپانی، سواحیلی اور مختلف افریقی زبانوں میں 1200 سے زائد اسلامی عناوین پر کتب شائع کرنے کا شرف حاصل کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .