حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ سید علی سیستانی نے حوزہ علمیہ کے برجستہ استاد محمد تقی شہیدی کے بھائی حجت الاسلام والمسلمین محمد رضا شهیدی پور کی وفات پر انہیں تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ کے استاد محمد تقی شہیدی حضرت آیت اللہ سیستانی کے قم المقدسہ میں دفتر کی استفتائی کمیٹی کے ممتاز اراکین میں سے ہیں۔
ان کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
جناب مستطاب حجت الاسلام والمسلمین جناب حاج شیخ محمد تقی شہیدی دامت برکاتہ
السلام علیکم و رحمه الله و برکاته
میں آپ کے برادر گرامی حجت الاسلام حاج شیخ محمد رضا شہیدی (طاب ثراہ) کی رحلت پر جنابعالی اور دیگر پسماندگان و لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ خداوندِ متعال انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔
و لا حول و لا قوه الا بالله العلی العظیم
علی حسینی سیستانی
15 محرم 1444 ہجری