۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شهیدی

حوزہ / گذشتہ روز ایران کے شہر قم میں علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا شہیدی کئی سال سے آنکھ کے کینسر میں مبتلا تھے جو گذشتہ روز قم میں انتقال پا گئے۔

قرآن کے معروف عالم دین اور ممتاز استاد نے اپنی بابرکت زندگی قرآن و اہل بیت علیہم السلام کی خدمت میں گزاری اور بہت سے طلباء کی تربیت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد رضا شہیدی مرحوم بہت سے قرآنی امور، جن میں شعبہ قرائت کی ورکشاپس کا انعقاد، قرائت اسٹڈیز میں علمی مجلہ کا اجراء سمیت کئی امور کے بانی تھے۔

قرآنی علوم کے یہ ممتاز پروفیسر کئی سال سے بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ روز 14 اگست 2022ء کو اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

اس معلم قرآن کی نماز جنازہ آج 15 اگست 2022ء بروز پیر حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ان کی تشییع جنازہ مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی طرف شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ ان کے ایصال ثواب کے لئے آج بعد از نماز مغربین مسجد مدرسہ امام خمینی (رہ) قم میں مجلسِ ترحیم کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .