۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله سیدحسن مصطفوی

حوزہ / علماء تہران میں سے ایک آیت اللہ سید حسن سعادت مصطفوی نے زندگی بھر کی علمی اور تبلیغی کاوشوں اور زحمات کے بعد آج اس دارفانی کو الوداع کہہ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، علماء تہران میں سے ایک اور امام صادق (ع) یونیورسٹی کے استاد آیت اللہ سید حسن سعادت مصطفوی کچھ دیر قبل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

امام صادق (ع) یونیورسٹی تہران نے اپنے ایک بیانیہ میں کہا: "انتہائی افسوس اور غم کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ امام صادق (ع) یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر اور بے مثال شخصیت آیت اللہ سید حسن سعادت مصطفوی کی روح ان کی شدید علالت کے بعد اس فانی دنیا سے اعلی علیین کی طرف پرواز کر گئی ہے۔

پبلک اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز آفس نے بھی اس عالمِ بزرگوار کی رحلت پر حضرت ولیعصر عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلابِ اسلامی، حوزاتِ علمیہ اور ملک کے تمام علمی مراکز سے تعزیت پیش کرتے ہوئے اس عالم ربانی کے لیے خدا کے فضل و مغفرت اور ان کے خاندان و شاگردوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .