۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت‌الله واحدی جهرمی

حوزہ / شام میں حضرت امام خمینی (رہ) کے نمائندہ اور حرم حضرت سکینہ بنت علی (ع) کے متولی آیت اللہ واحدی جہرمی نے دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں حضرت امام خمینی (رہ) کے نمائندہ اور حرم حضرت سکینہ بنت علی (ع) کے متولی آیت اللہ واحدی جہرمی نے آج 28 اکتوبر 2022ء کو اس دار فانی کو الوداع کہہ دیا۔

آیت اللہ سید احمد واحدی جہرمی 1932ء میں ایران کے شہر "جہرم" میں پیدا ہوئے۔ 1953ء میں وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے جہرم سے قم آئے اور وہیں سکونت اختیار کر لی۔ انہوں نے مرزا ہاشم آملی، شیخ عباس علی شاہرودی، علامہ طباطبائی اور آیات عظام بروجردی اور امام خمینی (رہ) سے استفادہ کیا۔

انقلاب اسلامی ایران سے پہلے کے دور میں شام میں قیام کے بعد وہ کچھ عرصہ تک حضرت زینب (س) اور حضرت رقیہ (س) کے مزاراتِ مقدسہ کے متولی اور صحن مطہر حضرت زینب (س) کے امام جماعت بھی رہے۔

شام میں آیت اللہ واحدی کی اہم سرگرمیوں میں سے ایک شہر داریا دمشق میں حرم حضرت سکینہ بنت علی (س) کے متولی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے مقبرے کی تعمیرِ نو اور بحالی تھی کہ جس کا کافی سارا حصہ اس شہر پر تکفیریوں کے حملے کے دوران تباہ ہو گیا تھا۔

انہوں نے اپنی کہولتِ سن اور بیماری کی وجہ سے حالیہ برسوں میں تہران میں سکونت اختیار کر لی تھی۔

آیت اللہ واحدی انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد کے سالوں میں، شام میں حضرت امام خمینی (رہ) کے وکیل شرعی تھے اور سب علماء و بزرگان، صدر مملکت اور وزیراعظم، وزراء اور حکومتی عہدیدار اور دمشق کے عوام ان کا احترام کرتے تھے۔ ان کی اہم تصانیف میں سے ہم "تعالیم الاسلام"، "الزواج الاسلامی"، "سلسله آباء النبی"، "عقل و دین" و... کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .