حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسین محفوظی قم میں مدرسہ علمیہ امام حسین علیہ السلام کے سربراہ تھے، یہ استاد کافی عرصہ علیل رہنے کے بعد کل قم المقدسہ میں دارفانی کو الوداع کہتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، مرحوم و مغفور حجۃ الاسلام والمسلمین محمد حسین محفوظی، آیۃ اللہ مجتہدی تہرانی اور آیۃ اللہ آقا مجتبی تہرانی کے شاگردوں میں سے تھے۔