۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شامی علماء کی کونسل کے وائس چیئرمین محمد حسان

حوزہ/ شامی علماء کی کونسل کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ بنیاد پرستی کے خلاف لڑنا ملت اسلامیہ کی ضرورتوں میں سے ہے اور ضروری ہے کہ بعض ایسی کتابوں پر نظر ثانی کی جائے جو مقدس مقامات کی توہین یا انتہا پسندی کے مقصد سے مسلم ممالک میں شائع ہوئی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شام میں علماء کی کونسل کے وائس چیئرمین محمد حسان نے 36ویں بین الاقوامی اسلامی اتحاد کانفرنس کے مہمانوں اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کہا۔ اسلامی اتحاد کانفرنس کا انعقاد عالم اسلام کے لیے ایک اہم موڑ سمجھا جاتا ہے۔ اشعری جب غربت میں پڑ گئے تو انہوں نے سب کچھ آپس میں تقسیم کر لیا اور اس عمل کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبول کیا اور فرمایا کہ یہ مجھ سے ہیں۔ یہ ہے مسلمانوں کا اتحاد۔ اگر ہم مسلمان آپس میں متحد ہو جائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمائیں گے کہ وہ مجھ سے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: اتحاد کانفرنس کے مہمانوں سے ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے آج کے الفاظ بہت اہم اور اثر انگیز تھے۔ بنیاد پرستی اور انتہا پسندی سے بچنا ان مسائل میں سے ایک تھا جس پر ان کی طرف سے زور دیا گیا تھا جس کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ مثال کے طور پر، بعض مسلمانوں کی تحریروں اور کتابوں میں، ہم نے ایسا مواد دیکھا ہے جو دوسرے مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتا ہے، اور یہ خود تقسیم کا باعث بنتا ہے۔

شام کی علماء کونسل کے نائب چیئرمین نے تاکید کی: بنیاد پرستی سے لڑنا ملت اسلامیہ کی ضرورتوں میں سے ہے اور ضروری ہے کہ مسلم ممالک میں مقدس چیزوں کی توہین یا انتہا پسندی کے مقصد سے لکھی گئی بعض کتابوں کا جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے کہا: بشار الاسد نے شامی علمائے کو سمجھایا کہ انہیں بعض بنیادی اصطلاحات سے دور رہنا چاہیے جن میں لبرل ازم وغیرہ شامل ہیں۔ یہ اصطلاحات مذہب کی اقدار کو تباہ کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں اور ہمیں ان سے بچنا چاہیے۔

آخر میں محمد حسان نے کہا: یہ اعزاز ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں اور الٰہی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں جو ہمارا اتحاد دیکھنا نہیں چاہتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .