۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
رییس شورای عالی مجمع جهانی تقریب:

حوزہ/ تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا: آج دنیا میں قوموں کے الگ الگ نام ہو سکتے ہیں لیکن وہ سب فطرتاً اسلامی ہیں اور وہ تمام لوگ جو حقیقی اسلام یعنی قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ماننے والے ہیں، ایک ہی قوم کاحصہ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کےاہل سنت عالم دین مولوی محمد اسحاق مدنی نے آج صوبہ سنندج میں اتحاد اسلامی کی پہلی علاقائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم میں لفظ "امت" استعمال ہوا ہے اور قرآن سب کو ایک امت جانتا ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے کلام نے ہم سب کے فرض کو معین کر دیا ہے۔

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا: آج دنیا میں قوموں کے الگ الگ نام ہو سکتے ہیں لیکن وہ سب فطرتاً اسلامی ہیں اور وہ تمام لوگ جو حقیقی اسلام یعنی قرآن اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ماننے والے ہیں، ایک ہی قوم کاحصہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج کفار اور دشمنوں کے مقابلے میں مسلمانوں کے اتحاد کی اہم ضرورت ہے اور قرآن کریم نے اس اتحاد پر تاکید کی ہے اور حکم دیا ہے۔ آج اتحاد عالم اسلام کی ضرورت ہے اور ہمیں اس کے ادراک میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

مولوی اسحاق مدنی نے کہا: آج کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ غلط بہانوں سے دینی بھائیوں میں تفرقہ ڈالے۔ ہم سب کو چاہیے کہ اللہ کی رسی (حبل اللہ) کو تھامے رکھیں اور تفرقہ سے بچیں۔

تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ نے کہا: اسلام اور پیغمبر اسلام (ص) جس اتحاد کو چاہتے ہیں وہ صرف اللہ تعالیٰ کی حکم پر عمل کرنے سے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے اور اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا کی رحمت ہمارے شامل حال رہےتو ہمیں دین اسلام کی تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔

اس سنی عالم نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں تاکید کی: اگر آج ہمارےدینی بھائیوں میں اختلاف پایا جاتاہے تو بلاشبہ اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ منافقین اور خدا کے دین کے دشمن ہیں جو اس اختلاف کو پیدا کر رہے ہیں۔

مولوی اسحاق مدنی نے کہا: اسلام کے آغاز میں صرف فکری اور نظری اختلافات تھا اور یہ اختلافات دنیا میں اسلام کے ترویج میں کبھی مانع نہیں ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .