۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
حجت الاسلام و المسلمین حیدری

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے کہا: اہلسنت کے بزرگوں کی توہین کرنا جہالت اور بے تقوائی کی واضح مثال ہے۔ شیعہ مراجع تقلید میں سے کس مرجع نے بزرگوں کی توہین کی اجازت دی ہے؟ ہمارے علماء اور مراجع تقلید ان کاموں سے راضی نہیں ہیں اور اس کی ایک واضح مثال رہبر معظم انقلاب اسلامی (ایرانی سپریم لیڈر) اور آیت اللہ سید علی سیستانی کا فتویٰ ہے جس میں اہلسنت کے بزرگوں کی توہین کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے اہواز سے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،مجلس خبرگانِ رہبری (ماہرین اسمبلی) میں خوزستان کے عوام کے نمائندہ جناب حجت الاسلام والمسلمین محسن حیدری نے اپنے فقہ و اصول کے درسِ خارج میں داعش کی طرف سے افغانستان کی شیعہ مساجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا:افغانستان میں تکفیریوں کے ہاتھوں  مسلسل دو نماز جمعہ میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں بیسیوں بے گناہ افرادشہید اور زخمی ہوئے۔ ان دلخراش واقعات نے ہر ذی شعور کے دل کو دکھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خودکش حملے اور شیعہ قتلِ عام کے واقعات مسلمانوں کے اتحاد کو خراب کرنے کے لئے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: افغانستان کے شہر قندوز اور قندھار کی مساجد میں ہونے والے حملوں میں قاتل اور مقتول دونوں کا مسلمان ہونا، ایک کتاب پر ایمان رکھنا، ایک پیغمبر کو ماننا اور ایک قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھنا وغیرہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ حملے امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے تحفظ کی خاطر اور مسلمانوں میں تفرقہ ایجاد کرنے کی خاطر تشکیل دئے گئے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین حیدری نے کہا: جب بھی امریکہ فتنہ بپا کرنا چاہتا ہے تو تکفیری سر اٹھا لیتے ہیں۔یہ تکفیری افغانستان میں نہیں تھے ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ بعض افغانستانی بھی ان میں موجود ہوں لیکن یہ لوگ شام اور عراق سے ان قوتوں کے مذموم اہداف کی خاطر افغانستان منتقل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا: جو بھی ان گھناؤنے جرائم میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث تھے یقینا عدالت الٰہی میں ان تمام لوگوں سے حساب لیا جائے گا اور ان مظلوموں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

انہوں نے آخر میں کہا: اہلسنت کے بزرگوں کی توہین کرنا جہالت اور بے تقوائی کی واضح مثال ہے۔ شیعہ مراجع تقلید میں سے کس مرجع نے بزرگوں کی توہین کی اجازت دی ہے؟ ہمارے علماء اور مراجع تقلید ان کاموں سے راضی نہیں ہیں اور اس کی ایک واضح مثال رہبر معظم انقلاب اسلامی (ایرانی سپریم لیڈر) اور آیت اللہ سید علی سیستانی کا فتویٰ ہے جس میں اہلسنت کے بزرگوں کی توہین کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .