حوزہ نیوز ایجنسی کے اہواز میں نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خوزستان کے جانشین حجۃ الاسلام سید جعفر موسوی زادہ نے افغان شیعوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس عظیم مصیبت پر افغانستان کے شیعوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
انہوں نے زیارت عاشورا کی اس عبارت«إِنِّی سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَکُمْ وَ حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَکُمْ إِلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ»کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران، مسلمانوں کے مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیل کے ساتھ برسر پیکار رہتے ہوئے مصیبتوں اور آفات کو برداشت کرنے والے دنیا کے تمام شیعوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔
حوزہ علمیہ خوزستان کے جانشین نے بیان کیا کہ آج، حوزہ علمیہ اہواز کے طلباء کا اجتماع،دراصل افغانستان کے عوام کے ساتھ "امن" اور افغانستان کے دشمنوں کے ساتھ "جنگ" کا مظاہرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کے مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیل کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے شہداء اور خاص طور پر قندھار کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خداوند منان سے ان کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔
آخر میں حجۃ الاسلام سید جعفر موسوی زادہ نے کہا کہ ان شاء اللہ،امریکہ اور اسرائیل جلد ہی اس خطے سے نکل جائیں گے اور علاقے میں اسلامی اتحاد و وحدت کی فضاء قائم ہو گی۔