۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
برزک

حوزہ / ایران کے شہر برزک کے امام جمعہ نے کہا: اسلام ٹیکنالوجی اور ترقی و پیشرفت  کے خلاف نہیں ہے بلکہ اسلامی معاشرہ میں پھیلتی ہوئی مغربی ثقافت کے خلاف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے کاشان میں نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام حلاجی مفرد نے شہر برزک میں خطبات جمعہ سے خطاب میں امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر تعزیت پیش کی اور ہفتہ وحدت کے بارے میں اپنے بیانات میں کہا: شیعہ اور سنی کو ایک ساتھ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا: بے بصیرت ہونا انسان کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے۔ ہمارے ملک پر مغربی ثقافت کے مسلط ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مذہبی اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

شہر برزک کے امام جمعہ نے کہا: اسلام ٹیکنالوجی اور ترقی کے خلاف نہیں ہے  بلکہ اسلامی معاشرہ میں پھیلتی ہوئی مغربی ثقافت کے خلاف ہے۔

انہوں نے ہفتۂ نیرو انتظامی (پولیس فورس) کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم لوگوں کی حفاظت اور ان کی امنیت کو برقرار رکھنے میں پولیس فورسز کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ لوگ پولیس پر ان کے اعتماد کی وجہ اپنے ملک کی حفاظت کرنے میں اپنے آپ کو اس فریضہ میں شریک سمجھتے ہیں۔

آخر میں شہر برزک کے امام جمعہ نے شہر میں امنیت کے سلسلہ میں برزک پولیس فورس کے کمانڈر اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .