۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فرحزاد

حوزہ/ا ستاد حوزہ علمیہ نے کہا کہ یہ فکر و سوچ غلط ہے کہ امام ہمیشہ لوگوں سے دور اور تنہا زندگی کرتے ہیں،آپ(ع)عام لوگوں کی طرح ہمارے درمیان موجود ہیں،لیکن بدقسمتی سے ہم امام(ع)کو نہیں جانتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں منعقدہ ایک تعارفی تقریب سے خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ بہترین عمل محمد و آل محمد پر درود بھیجنا ہے کہا کہ جو بہت زیادہ محمد و آل محمد علیہم السلام پر درود بھیجتا ہے وہ خدا کا دوست ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ماہ ربیع الاول پیغمبر اسلام (ص)اور امام صادق(ع)کی ولادت،حضرت خدیجہ (س) کے ساتھ پیغمبر خدا کی شادی اور اہل بیت(ع)کی خوشی کا مہینہ ہے، مزید کہا کہ شیعہ اور پیروکار حضرت خدیجہ(س)کے بارے میں بہت کم معلومات رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے اپنی تمام دولت اور زندگی خداوند عالم اور دین اسلام کی راہ میں خرچ کی ہے۔

استاد حوزہ علمیہ نے پیغمبر اسلام(ص)کی خدیجہ الکبری کے بارے میں اس بات کا ذکر کیا کہ میں حضرت خدیجہ(س)سے محبت کرتا ہوں اور کہا کہ بہت سے لوگ حضرت خدیجہ(س) کی حضرت محمد(ص)سے شادی کے مخالف تھے لیکن اس عظیم خاتون نے مقاومت کی اور پیغمبر اسلام(ص)کے سامنے زانوئے ادب ٹیک دیئے۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ وہ خاتون جو حجاز کی خاتون اول اور ایک غیر معمولی شرائط اور حالات کی حامل ہونے کے باوجود خود کو پیغمبر اسلام(ص)کی کنیز سمجھتی تھیں جبکہ شادی کے وقت پیغمبر اسلام(ص)کے پاس کوئی خاص سماجی مقام و مرتبہ نہیں تھا؛لیکن حضرت خدیجہ کی تواضع و عاجزی کی وجہ سے پیغمبر اسلام(ص)ہمیشہ ان کی تمجید و تعریف کرتے تھے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین استاد فرحزاد نے خدیجہ الکبری(س) کو حضرت محمد مصطفیٰ(ص) پر ایمان لانے والی پہلی خاتون کے طور پر ذکر کیا اور کہا کہ یہ عظیم خاتون تین سال تک رسول اللہ(ص)کے ہمراہ شعب ابی طالب علیہ السلام میں موجود تھیں اور تمام مشکلات اور سختیوں کو برداشت کیا۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غیبتِ امام زمان(ع) امام کی عدم شناخت کی وجہ سے ہے کہا کہ یہ فکر و سوچ غلط ہے کہ امام ہمیشہ لوگوں سے دور اور تنہا زندگی کرتے ہیں۔ آپ(ع)عام لوگوں کی طرح ہمارے درمیان موجود ہیں،لیکن بدقسمتی سے ہم امام(ع)کو نہیں جانتے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی میڈیا کے مذہبی ماہر نے کہا کہ امام حسن عسکری علیہ السلام نے فرمایا کہ:الہی تدبیر سے میرا بیٹا طویل عرصے تک غائب رہے گا اور کوئی بھی غیبت کے دوران نجات نہیں پائے  گا جب تک کہ وہ امام زمان علیہ السلام پر ایمان نہ لائے اور امام کے ظہور کے لئے دعا نہ کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .