حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ فرحزاد نے امام حسن عسکری (ع) کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اطاعت اور اخلاص کو امام زمان (عج) سے قریب ہونے کے دو اہم عوامل قرار دیا اور کہا: اطاعت کا مطلب ہے کہ ہم وہ کریں جو خدا چاہتا ہے۔ لہٰذا عادت پرست، نفس پرست اور رسم پرست انسان امام زمان (عج) کے راستے پر نہیں چلتے۔
انہوں نے دورانِ غیبت کے معنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام زمان (عج) کی غیبت کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ زمین پر موجود نہیں ہیں۔ ہمارے پاس روایات میں ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان موجود ہیں اور یہاں تک کہ آپ کے قالینوں پر بھی وہ اپنے قدم مبارک رکھتے ہیں (یعنی آپ لوگوں کے ساتھ چلتے ہیں)۔
حوزہ علمیہ کے اس استاد نے امام زمان (عج) کی عدم موجودگی کے احساس کو ہماری ان کے عدمِ شناخت قرار دیتے ہوئے کہا: روایت میں ہے کہ ظہور کے بعد بہت سے لوگوں کو پتہ چلے گا کہ انہوں نے تو امام زمان (عج) کو بارہا دیکھا تھا لیکن وہ انہیں پہچانتے نہیں تھے۔
حرم مطہر حضرت معصومہ (س) کے خطیب نے کہا: امام حسن عسکری (ع) نے امام زمان (عج) سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اہل اطاعت و اخلاص کے دل آپ کی طرف مائل ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا: امام زمان (عج) اطاعت اور اخلاص کے راستے پر ہیں۔ اطاعت کا مطلب یہ ہے کہ ہم وہ کریں جو خدا کہتا ہے، نہ کہ وہ جو ہمارا دل چاہے۔









آپ کا تبصرہ