۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزہ/ شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ نے کہا: موجودہ صورتحال میں لوگوں کو حکومتی عہدیداروں کے تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے میں دن اور رات ایک کرنا چاہئے اور اس کام میں سستی اور آرام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق،کردستان/ اہلسنت مولوی فائق رستمی نے اس ہفتے سنندج میں نماز جمعہ کے خطبات میں کہا: نمازیوں نے خدا سے راز و نیاز کے لئے اس کے گھر یعنی مسجد کا رخ کیا ہے اور دعاگو ہیں کہ خداوند متعال مومنوں کی دعائیں قبول فرمائے۔

سنندج کے امام جمعہ کے امام نے "فائر فائٹرز ڈے" کا ذکر کرتے ہوئے کہا: فائر فائٹنگ کو صرف ایک کام  اور جاب کے طور پر ہی نہیں سمجھا جانا چاہیے بلکہ فائر فائٹر ہونے کا مطلب ایثار و  قربانی کا جذبہ ہے چونکہ یہ لوگ  مشکل حالات میں اپنے ہم وطنوں کو بچانے کے لیے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: موجودہ صورتحال میں لوگوں کو حکومتی عہدیداروں کے تعاون اور مدد کی اشد ضرورت ہے۔ لہذا ہمیں لوگوں کی خدمت کرنے میں دن اور رات ایک کرنا چاہئے اور اس کام میں سستی اور آرام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے مزید کہا: ایرانی قوم کے منتخب صدر کے ملک کے صوبوں کے صوبائی دورے ایک تعمیری اور مثبت اقدام ہیں اور اس سے ملک میں لوگوں کی مشکلات اور ان کے مسائل کی بہتر شناخت میں مدد ملے گی۔ لوگوں کو حجت الاسلام و المسلمین رئیسی کی حکومت سے بہت توقعات وابستہ ہیں اور امید ہے کہ ان کے دورحکومت میں ان لوگوں کی زندگی اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .