۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے کہا: اہلسنت ہمیشہ سے اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل بیت علیہم السلام کے متعلق فرمایا ہے کہ "جو آل محمد سے جنگ کرتا ہے گویا اس نے مجھ سے جنگ کی ہے اور جو ان سے محبت کرتا ہے وہ مجھ سے محبت کرتا ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے اس شہر میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: انسان کی زندگی کے متعلق دین اسلام کے بہت اہم احکام ہیں اور انہی میں سے ایک حلال گوشت کا استعمال ہے۔

انہوں نے کہا: دین اسلام نے خنزیر کے گوشت کو کھانا حرام قرار دیا ہے کیونکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس حیوان کا گوشت مہلک جراثیم سے پُر ہوتا ہے۔

مجلس خُبرگان کے رکن نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ حالیہ سالوں میں لوگوں میں کتوں کو گھمانے اور انہیں گھروں میں رکھنے کا بہت رواج ہو گیا ہے حالانکہ لوگوں سے پوچھنا چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو کیسے اجازت دیتے ہیں کہ وہ کتوں کے ساتھ کھانا کھائیں؟!۔

مولوی فائق رستمی نے کہا: صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے کہ کتوں کو گھروں میں پالنے سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے خطبہ نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانی سماج کی ہدایت و رہنمائی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: اہلسنت ہمیشہ محبت اہلبیت علیہم السلام رہے ہیں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل بیت (ع) کے متعلق فرمایا "جو آل محمد سے جنگ کرتا ہے گویا اس نے مجھ سے جنگ کی ہے اور جو ان سے محبت کرتا ہے وہ مجھ سے محبت کرتا ہے"۔

مولوی رستمی نے کہا: اسلام نے ہمیشہ علماء کو احترام دینے پر تاکید کی ہے پس ہمیں چاہئے کہ ہمیشہ ان کا احترام کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .