اہلبیت(ع) سے محبت
-
حجت الاسلام حسینی:
ولایت اور اہل بیت (ع) سے محبت انسان کو دنیوی اور اخروی کمالات تک پہنچا دیتی ہے
حوزہ/ ایران کے صوبہ قزوین کے ضلع اسفرورین کے امام جمعہ نے کہا: ولایت اور اہل بیت (ع) سے محبت انسان کو دنیوی اور اخروی کمالات تک پہنچا دیتی ہے۔
-
اہل بیت (ع) سے محبت اور دوستی ہمارا نکتۂ اتحاد ہے/ پاکستانی شیعہ اور سنی علماء کی باہمی اور موثر تعامل پر تاکید
حوزہ / پاکستان سے مختلف مسالک کے علمائے کرام، محققین اور دانشور حضرات پر مشتمل 40 رکنی وفد نے حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے منعقدہ تعارفی نشست کے دوران شیعہ اور اہلسنت کے درمیان باہمی رابطے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے شکوک و شبہات کے خاتمے کا سبب قرار دیا۔
-
ایران کے اہلسنت عالم دین؛
اہلسنت وہی ہے جو محب اہلبیت (ع) ہے
حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے کہا: اہلسنت ہمیشہ سے اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرتے ہیں کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہل بیت علیہم السلام کے متعلق فرمایا ہے کہ "جو آل محمد سے جنگ کرتا ہے گویا اس نے مجھ سے جنگ کی ہے اور جو ان سے محبت کرتا ہے وہ مجھ سے محبت کرتا ہے"۔
-
اہلسنت عالم دین:
اہل بیت (ع) سے محبت خود پیغمبر اسلام (ص) سے محبت ہے
حوزہ / ایران کے شہر "بانہ" میں بڑے اسلامی مرکز کے اہلسنت سربراہ مولوی عابد نقیبی نے اہل بیت علیہم السلام کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام سے محبت کرنا خود پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کرنا ہے۔
-
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
پیغمبر اسلام (ص) اور اہل بیت (ع) سے محبت اسلام کی بنیاد ہے
حوزہ / حوزه علمیہ کے استاد نے کہا: انسان کا سب سے بڑا معلم اس کا خدا سے عشق اور پیار ہے۔ انسان جس کسی سے محبت کرتا ہے اس جیسا ہی بن جاتا ہے۔ اسی وجہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: "میری اور میرے اہل بیت علیہم السلام کی محبت اسلام کی بنیاد ہے"۔ کیونکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی محبت خدا کی محبت ہے اور خدا کی محبت انسان کو خدائی (مطیع پروردگار) بنا دیتی ہے ۔