۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حسینی

حوزہ/ ایران کے صوبہ قزوین کے ضلع اسفرورین کے امام جمعہ نے کہا: ولایت اور اہل بیت (ع) سے محبت انسان کو دنیوی اور اخروی کمالات تک پہنچا دیتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قزوین کے ضلع اسفرورین کے امام جمعہ حجت الاسلام حسینی نے کہا: اگر کوئی شخص قیامت کے روز اہل بیت علیہم السلام کی ہمنشینی چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ حضرت اباعبداللہ الحسین (ع) کے ساتھیوں کی طرح تمام دنیوی لذتوں اور نعمتوں کو چھوڑ کر امام حسین (ع) کی صحبت اختیار کرے۔

انہوں نے مزید کہا: پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا کہ "جو شخص بھی ہم اہل بیت (ع) کے ساتھ محشور ہونا چاہتا ہے اسے علی ابن ابی طالب (ع) کی ولایت کو حاصل کرنا ضروری ہے"۔ یہ حدیث شیعوں کے پہلے امام کی ولایت کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔

اسفرورین کے امام جمعہ نے کہا: ولایت اور اہل بیت (ع) سے محبت انسان کو دنیوی اور اخروی کمالات تک پہنچا دیتی ہے اور یہ ولایت انسان کو برے اعمال بجا لانے اور شیطان پلید کے نفوذ سے مانع ہوتی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .