حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہلسنت عالم دین اور ایران کے شہر سنندج کے امام جمعہ ماموستا رستمی نےحضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے روز ولادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: حضرت فاطمہ زہرا (س) تمام خواتین کے لئے طہارت و پاکیزگی، اخلاق و عمل میں ایک مکمل نمونہ عمل ہیں، لہذا خواتین کو چاہئے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پر چلیں۔
انہوں نے اپنے نماز جمعہ کے خطبے میں کہا کہ شہر سنندج کے لوگ رہبر معظم کی شان میں فرانسیسی جریدے ’’شارلی ہیبڈو‘‘ کے توسط سے کی جانے والی گستاخی کی مذمت کرتے ہیں۔
مجلس خبرگان رہبری میں کردستان کے نمائندے نے اپنی بات رکھتے ہوئے مزید کہا کہ وہ فرانس کہ جو خود کو آزاد بیان کا گہوارہ کہتا ہے اور خود کو آزادی کا علمبردار کہتا ہے اس کے جریدے میں توہین آمیز اور مذہب مخالف مواد کس بات کی نشاندہی کرتے ہیں؟ کیا اظہار خیال کا مطلب دوسروں کے مذہب کو نشانہ بنانا اور ان عقائد کی توہین کرنا ہے؟