۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
ماموستا فایق رستمی

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: افسوسناک امر یہ ہے کہ بعض افراد آوارہ گردی اور بے پردگی کو آزادی سمجھتے ہیں لیکن آزادی اس کرامت اور سربلندی کا نام ہے جو خداوند متعال نے انسانوں کو عطا کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلہ میں دشمن کے فریب سے ہوشیار رہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر سنندج میں اہل سنت امام جمعہ مولوی فائق رستمی نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ہم سب امیدوار ہیں کہ خداوند متعال امت اسلامی کے مصائب اور مشکلات کو برطرف فرمائے گا۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: دشمن ایران کی فوجی طاقت کے سامنے بے بس ہے۔ اس لیے وہ ایران میں شورشیں ایجاد کرکے انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نظام کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

اہلسنت کے عالم دین نے کہا: عقلی اور قانونی اعتبار سے اعتراض اور تنقید کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اسے شورش اور بے پردگی کے مساوی نہ سمجھا جائے۔

مولوی فائق رستمی نے کہا: موجودہ حکومت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ وہ لوگوں کی مشکلات کو حل کرنا چاہتی ہے البتہ جو حکومتی عہدے دار لوگوں کی مشکلات حل کرنے کی کوشش نہیں کرتے انہیں لوگوں اور انقلاب اسلامی کا دلسوز نہیں کہا جا سکتا ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: افسوس ناک امر یہ ہے کہ بعض افراد آوارہ گردی اور بے پردگی کو آزادی کے مترادف سمجھتے ہیں لیکن یہ درست نہیں ہے بلکہ آزادی وہ کرامت اور عزت ہے جو خداوند متعال نے انسانوں کو عطا کی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلہ میں دشمن کے مکر و فریب سے ہوشیار رہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .