۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اختتامیه کنگره امناءالرسل

حوزہ/ ایران اور عراق کی علمی اور فکری شخصیات اور دانشوروں کی موجودگی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی سیمینار "امناء الرسل" آستانۂ علوی کے مالک اشتر نامی کانفرنس ہال میں اختتام پذیر ہوا۔ اس منعقدہ کامیاب سیمینار میں حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کے تعاون اور حمایت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مشترکہ تعاون سے منعقدہ سیمینار "امناء الرسل" نجف اشرف میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر ایرانی اور عراقی علمی اور دانشور حضرات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تفصیلات کے مطابق، اس عظیم الشان سیمینار میں حرم حضرت علی علیہ السلام اور حرم امام حسین علیہ السلام کے سربراہان کی جانب سے سپاس نامہ کے ذریعے حوزہ ہائے علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کے اس سیمینار کو انعقاد کرنے اور کامیاب بنانے میں تعاون اور حمایت کی تجلیل و تکریم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے علمائے کرام کے منتخب مقالات، نیز حوزہ کے دفتری ذمہ داروں اور قم کے علمی مراکز کے عملے کی تجلیل و تکریم کرنا بھی اس عظیم الشان سیمینار کا حصہ تھا۔

حرم علوی اور حسینی کے سربراہان نے آیت اللہ علی رضا اعرافی کی تجلیل و تکریم کے ساتھ ادارۂ اوقاف اور خیریہ کے سربراہ، وزیر ثقافت، حجج الاسلام والمسلمین یوسفی غروی، رضا اسکندری، رضا مختاری، عباس اسکندری، محمد فاکر میبدی، فتح اللہ نجار زادگان، سید حسن طیب حسینی، محمد تقی ربانی، حسن مولائی، سید منذرحکیم، محمد الحسون، علیرضا فراہانی، مریم قوجانی خامنہ اور دیگر کارکنان کی اس عظیم الشان سیمینار کے انعقاد میں علمی، انتظامی اور نظارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس سیمینار میں آیت اللہ موسوی الخرسان کی 46 جلدوں پر مشتمل "موسوعہ ماندگار" کی تقریب رونمائی بھی شامل تھی۔

آستان مقدّس علوی نے حوزہ ہائے علمیہ ایران اور عراق کے مابین علمی گفتگو کے جدید پروگراموں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید ایسے سیمیناروں کے انعقاد اور دونوں حوزات کے علمی دوروں کو جاری رکھنے کے لئے اپنی تیاری کا اعلان کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .