حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کانفرنس ’’ امناء الرسل ‘‘ کے منتظم کے نام ایک خط میں حجۃ الاسلام والمسلمین رضا اسکندری کی سعی و کوشش کو سراہتے ہوئے اس کے کامیاب انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ آیت اللہ سید محمد مہدی موسوی الخراسانی کی شخصیت کے متعلق منعقد کانفرنس ’’ امناء الرسل ‘‘ کا قم اور نجف میں کامیاب انعقاد ہوا، آیت اللہ اعرافی نے اس کانفرنس کے انعقاد میں دینی، علمی اور ثقافتی اداروں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ اس کی کامیابی ہمارے لئے فخر کا باعث ہے۔
انہوں نے قم اور نجف میں اس کانفرنس کے باوقار طریقے سے انعقاد پر تعریف کی اور اسے قابل قدر قرار دیا۔
آیت اللہ اعرافی نے مستقبل کے لیے بھی اس مبارک تحریک کے تسلسل اور فروغ پر زور دیا، واضح رہے کہ عراق میں حرم امام حسینؑ اور حرم امام علی علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے یہ کانفرنس منعقد کیا گیا، اور قم المقدسہ میں حوزہ علمیہ ایران کی انتظامیہ کمیٹی کے تعاون سے اس عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔