۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
مجتمع بنت الهدی

حوزہ / مجتمع آموزش عالی بنت‌الهدی (بنت الہدی ہائر ایجوکیشن کمپلیکس) کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب کا انعقاد قم میں اس ادارہ کے سربراہ کے خطاب کے ساتھ انجام پایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجتمع آموزش عالی بنت‌ الہدی کے سرپرست جناب حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ حسینی کاویانی نے اس ادارے کے نئے تعلیمی سال 1400-1401 شمسی (2021 – 2022ء) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: علم و دانش اور عالم بننے کے اعلیٰ مقام کا حصول ان فضائل میں سے ہے کہ جس کے مساوی کوئی اور چیز نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے اپنے بیانات میں علم و تعلیم اور عالم دین کی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: معارف دینی کا حصول علماء دین کے لیے ایک انتہائی نمایاں مقام ہے۔

انہوں نے حصول علم کے لئے تعلیمی وسائل کے درست استفادہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: خداوند عالم نے انسان کی پیدائش کے وقت سے ہی اسے کان اور آنکھ عطا کیا ہے تاکہ وہ ان کے ذریعہ علم و فضل کو حاصل کر سکے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دو انسانی اعضاء علم و دانش کے حصول کے لئے ابتدائی ترین آلات و اسباب کے طور پر سمجھے جاتے ہیں۔

حجت‌ الاسلام والمسلمین‌ حسینی کاویانی نے اپنے خطاب کے آخر میں اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حصول علم میں ہمارا رابطہ جتنا ہمارے اصلی ماخذ و منبع (خدا) کے ساتھ مضبوط اور محکم ہو گا اتنا ہی ہم اس علمی وادی میں کامیابی حاصل کر پائیں گے۔ علماء "امناء الرسل" ہیں اور انبیاء الہی علیہم السلام عالم، کتاب، حکمت، وجود ہستی کے حقائق اور جس چیز کو انسان درک نہیں کر سکتا اس کو انسان تک پہنچانے اور اس کی تفسیر و وضاحت کرنے کا سب سے نمایاں ترین نمونہ ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .