۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
حجت الاسلام والمسلمین عباسی

حوزہ / جامعۃ المصطفی اپنے آپ کو دین مبین اسلام کا انسانی، روحانی اور الہی پیغام پیش کرنے اور اسلام کا حقیقی چہرہ ان لوگوں کے مقابلے میں پیش کرنے کا ذمہ دار سمجھتا ہے جو اس کی تحریف کے درپے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ ‌الاسلام والمسلمین عباسی نے مجتمع آموزش عالی بنت‌الہدی (بنت الہدی ہائر ایجوکیشن کمپلیکس) کے نئے تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے ایام اربعین حسینی علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت پیش کی اور کہا: اہلبیت معصومین علیہم السلام کی روایات میں حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی اربعین کی زیارت مومنین کی پانچ علامتوں میں سے ذکر کی گئی ہے۔

انہوں نے نئے تعلیمی سال کے سلسلہ میں کہا: ہم اس نئے تعلیمی سال کے آغازمیں امید کرتے ہیں کہ  یہ سال ان شاء اللہ علمی میدانوں میں کامیابی، توفیقات الہی میں اضافے اور معارف اسلامی و علوم اہلبیت علیہم السلام سے سرشار اور تمام بلاؤں منجملہ کرونا جیسے موذی مرض سے چھٹکارے کا سال ہو گا۔

سرپرست جامعةالمصطفی نے تعلیمی نظام پر کرونا کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس عرصے کے دوران نظام تعلیم کی روش میں بہت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے اور آئندہ کرونا جیسی صورتحال میں تعلیمی میدان میں تمام ممکنہ صلاحیتوں سے استفادہ  کے طریقۂ کار وضع کئے گئے ہیں۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین عباسی نے اپنے خطاب کے دوران قم کے علاقہ پردیسان میں بنت الہدیٰ ہائیر ایجوکیشن کمپلیکس کی نئی اور گشادہ بلڈنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمیں امید ہے کہ اب نئے دستیاب وسائل کے سبب خواتین کی تعلیم و تربیت میں مزید بہتری آئے گی اور دینی علوم کی نشر و اشاعت میں بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سرپرست جامعةالمصطفی نے کہا: آپ خواہران دینی کا اس بین الاقوامی درسگاہ کے علمی و تربیتی  ماحول میں تعلیم حاصل کرنا آپ لوگوں کے لئے بہترین فرصت اور توفیقات الہیہ میں سے ہے۔ ان فرصتوں سے تاحد ممکن علمی استفادہ کرنا چاہئے چونکہ فرصتیں بہت جلدی سے گذر جایا کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: جامعةالمصطفی اپنے آپ کو دین مبین اسلام کا انسانی، روحانی اور الہی پیغام پیش کرنے اور اسلام کا حقیقی چہرہ ان لوگوں کے مقابلے میں پیش کرنے کا ذمہ دار سمجھتا ہے جو اس کی تحریف کے درپے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .