حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پر سربراہ جامعۃ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن اس طرح ہے:
بوسنیا ہرزگوینا کی مسلم کمیونٹی کے سربراہ ڈاکٹر حسین آفندی کاوازوویچ(دام عزه)
سلام علیکم
بوسنیا ہرزگوینا کی اسلامی اعلی کونسل کے سربراہ اور انتھک شخصیت مرحوم حسن چنگیچ کی رحلت پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔ سرزمین بوسنیا ہرزگوینا میں اسلامی اہداف کے دفاع میں مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ عالم اسلام کے مسائل کے متعلق ہمیشہ فکر مند رہتے تھے۔ میں اس مصیبت پر جنابعالی، مرحوم کے اہل خانہ اور ملت بوسنیا ہرزگوینا کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے بارگاہ خداوندی میں مرحوم کے درجات میں بلندی کا طلب گار ہوں۔
علی عباسی