۲۹ فروردین ۱۴۰۳ |۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 17, 2024
جامعۃ المصطفی العالمیہ میں نماٸندگان طلاب پاکستان کے نماٸندہ وفد کی قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کے ساتھ ملاقات

حوزہ/ علامہ ساجد نقوی نے نمائندگان سے کہا: ہر میدان میں قومی مساٸل کے راہ حل کیلٸے کوششیں جاری رہتی ہیں ہمیشہ کی طرح اب بھی طلاب محترم کی مشکلات کیلٸے ہر ممکنہ کوشش کی جاۓ گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قاٸد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کے ساتھ المصطفی انٹر نیشنل یونیورسٹی میں طلبہ یونین کے صدور نے خصوصی ملاقات کی اور حوزہ علمیہ میں مقیم علمائے کرام کو درپیش مشکلات سمیت فارغ التحصیلان کی مشکلات سے آگاہ کیا۔نماٸندہ وفد نے خصوصی طور پر پاک ایران بارڈر کی بندش اور اس کی وجہ سے پیش آمدہ مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ملت کے حقوق کیلٸے ہمیشہ سے کوششیں جاری رہتی ہیں اور ہر معاملہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلٸے تمام تواناٸیاں بروئے کار لاٸی جاتی ہیں، ہمیشہ کی طرح طلاب محترم کی اس مشکل کے سدباب کیلٸے اقدامات کٸے جاٸیں گے۔

وفد نے قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کی شفقت و عنایت کی قدرانی کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ جب بھی کوٸی مسٸلہ پیش آیا قیادت نے بھرپور تعاون کیا اور مساٸل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کیلٸے اقدامات کئے۔

اس موقع پر علامہ ساجد نقوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ قوم و ملت کا ہر فرد بلا تفریق ہم سے رابطہ کرسکتا ہے ہم ہر ممکنہ تعاون کیلٸے تیار ہیں۔

وفد میں نماٸندہ طلاب پاکستان حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید ظفر علی نقوی اور نماٸندہ طلاب پاکستان مولانا لیاقت علی سیال شامل تھے اس موقع پر مولانا ملک کاظم رضا اعوان ،غلام حیدر حیدری ایڈووکیٹ ناظم اعلی مرکزی دفتر اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .