حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،محکمہ شرعیہ چھوترون سادات ہاٶس میں اتحاد بین المسلمین وثقافت اقدار اسلامی کا تحفظ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خانقاہ معلی امامیہ صوفیہ نوربخشیہ مشرب ہمدانیہ گلاب پور سید نواز نے آغا سید عباس الموسوی کے اس اقدام کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
کانفرس میں کہا گیا کہ اخلاقی پہلو کے داٸرے میں اتحاد واتفاق ممکن ہے، کربلا نے ہمیں اتحاد واتفاق کا درس دیا ہے، بلتستان کی روایات وثقافت کےزوال میں خود ہماری غلطیاں بھی ہیں۔جن کی طرف دھیان دینے اور مالکان ہوٹل ودیگر اس شعبے سے منسلک افراد کو تنبیہ کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق،عبدالمتین امام جمعہ والجماعت اہل حدیث وزیرپور نے آغا صاحب کے اس اقدام کو سراہا اور قدر دانی بھی کی اور شکریہ اداکیااور کہا:قرآن ہمیں اتحاد واتفاق کا درس دیتا ہے اتحاد واتفاق میں قوموں کی نجات ہے۔ بلتستان کا معاشرہ ایک خالص اسلامی معاشرہ ہے لیکن اس میں کچھ مساٸل کی وجہ سے خرابیاں پیدا ہورہی ہے اگر علما مل کر کام کریں تو اس کا تدارک بھی ہوجاۓ گا اور عوام کے درمیان بھی اس اتفاق کے نتیجے میں اچھا تاثر ملے گا۔اخلاص کے ساتھ کام کریں تو کامیابی ان شإ اللہ ہمارا مقدر بنے گی۔
سید نواز امام جمعہ خانقاہ معلی گلاب پورنےآغا سید عباس کے اس قابل عمل اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ:سیاحت ہمارے اقتصاد کیلٸے ریڑ ھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ہم اتباع قرآن اورسنت رسول پر چلنے والے لوگ ہیں قرآن وحدیث کا محافظ علماہےاور علماکو چاہیے کہ انتظامیہ کو اس طرف متوجہ کرائے ۔تمام مکاتب کے مرکزی قاٸدین انتظامی سربراہان سےملکر سیاحوں کیلٸے قابل عمل ضابطہ اخلاق جاری کراٸیں اور مختلف جگہوں ہر آویزاں کیا جاۓ۔تمام مسالک کے علما سید عباس کی قیادت میں چلنے کیلٸے تیار ہے۔انہوں نے اس طرح کی نشست گلاب پور میں بھی منعقد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔
مفتی اعظم مولانا عبد الستار منتظم اعلی جامعہ بلتستان الاسلامیہ وزیرپورنے کہاکہ: سید عباس الموسوی صاحب کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔رسول پاک سیرت ہمارے لٸے نمونہ عمل ہے رسول پاک کی مکی ومدنی زندگی میں جس طرح غیر مذاہب کے ساتھ سیرت رہی تو ایسا بھی ممکن ہے کہ ہم سب اللہ۔رسول۔اور اہل بیت کے ماننے والے ہیں سب کو ملکر آگے بڑھنا چاھٸے۔اسلام اخلاق سے پھیلاہےہم مسلمان ہیں۔ہمیں اپنی اخلاقیات اچھا بنانے کی ضرورت ہے اور نفرت انگیز باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تاکہ محبت والفت کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ان شإ اللہ اس طرح کا پروگرام وزیرپور میں منعقد کیاجاۓ گا۔
تمام علمإ کرام نے آغا صاحب کے اس اقدام کو قابل تعریف قراردیا اور شکریہ اداکیا اور ہر قسم کی تعاون کیلٸے امادگی ظاہر کی۔