حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ:دفتر قاٸد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کی کابینہ کا اھم اجلاس مدیر دفتر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مخلتف امور زیر بحث لاۓ گٸے۔
مدیر دفتر و نماٸندہ قاٸد محترم حجت الاسلام والمسلمین سید ظفر علی شاہ نقوی نے شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے آٸینی، دستوری حقوق کے حصول کیلئے کامیاب لانگ مارچ پر تبصرہ کرتے ہوٸے کہا کہ قومی و ملی پلیٹ فارم اور قاٸد محبوب نے ہر میدان میں تشیع اور اسلام کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ قاٸد ملت کی حکمت عملی کی بدولت دشمن ہر میدان میں ناکام ہوا، شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے لانگ مارچ نے ثابت کردیا ہے کہ قومی پلیٹ کسی صورت میں بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا
پوری قوم کو متحد ہوکر قومی حقوق کے حصول کیلٸے قیادت کے زیر سایہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
کابینہ نے شیعہ علماء کونسل کے ذمہ داران، عہدہ داران، لانگ مارچ میں شریک عزاداران، دیگر تنظیموں کے شریک رہنماٶں، جعفریہ یوتھ، جے ایس او ،اور بالخصوص علامہ سید ناظر عباس تقوی ،مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی و صوباٸی کابینہ کو کامیاب لانگ مارچ منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔