حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قاٸد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے متاثرین زلزلہ روندو کے لیے ہدیہ اخلاص۔ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے ذمہ داران نے متاثرہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور انکے مساٸل سنے اور ہدیہ پہنچایا۔
اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ شیخ مرزا علی و دیگر علماء کرام اور آرگناٸزر بلتستان ڈویژن حجۃ الاسلام شیخ محمد رضا بہشتی نے فرمایا کہ پورے ملک میں جہاں جہاں قدرتی آفات اور مساٸل سے شہری دوچار ہوئے قاٸد ملت جعفریہ پاکستان کے دست شفقت شامل حال رہے۔ متاثرین زلزلہ کی جانب سے قبلہ مولانا صادق اور قبلہ مولانا ابراہیم حیدری نے علامہ ساجد نقوی کا شکریہ ادا کیا