۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ اس وقت پاکستان کے حکمرانوں میں بہت سے سوالات ہیں، امریکہ اور اسرائیل تباہ ہوتا جا رہا ہے، سیلاب سے پہلے بتا دیا جاتا ہے کہ سیلاب کا خطرہ ہے، ہمارے حکمران امیر ہوگئے اور عوام غریب ہوگئے ہیں، ہمیں غلامی قبول نہیں ہے، یہ حق ہے کہ اللہ نے نبی اس لیے بھیجے کہ اپنی قوم کو غلامی سے آزاد کرائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام بار ہال میں سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قوم اپنی تہذیب اور ثقافت کو بھول جاتی ہے، وہ برباد ہو جاتی ہے، قانون سازی ایسی ہونی چاہیئے، جس میں عوام کو حقوق مل سکیں۔ جس معاشرے میں قانون کی پاسداری نہیں ہوتی، وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے، جہاں آئین کو پاوں تلے روندا جائے، وہ برباد ہو جاتا ہے، اگر آئین کی پاسداری کی جائے تو ملک ترقی کرتا ہے، پاکستان اس مسئلے کو حل کر دے تو بہت ترقی کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے حکمرانوں میں بہت سے سوالات ہیں، امریکہ اور اسرائیل تباہ ہوتا جا رہا ہے، سیلاب سے پہلے بتا دیا جاتا ہے کہ سیلاب کا خطرہ ہے، ہمارے حکمران امیر ہوگئے اور عوام غریب ہوگئے ہیں، ہمیں غلامی قبول نہیں ہے، یہ حق ہے کہ اللہ نے نبی اس لیے بھیجے کہ اپنی قوم کو غلامی سے آزاد کرائیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دشمن ہمارے ملک کو توڑنا چاہتا ہے، امریکہ اور اسرائیل کو اس لیے تکلیف ہے کہ پاکستان ایٹمی ملک ہے۔ سعودیہ کا امریکہ سے اعتبار ختم ہوتا جا رہا ہے، ہمارے ملک پر میرٹ کی حکمرانی ہونی چاہیئے، اب بیدار ہونے کا وقت ہے، ہم پاکستان کی ترقی میں اپنی جان نچھاور کر دیں گے۔

اس موقع پر سمیع گردیزی ایڈووکیٹ، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ ، قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈووکیٹ، سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، عون رضا انجم ایڈووکیٹ، شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ، خادم بخاری ایڈووکیٹ، عارف حسن شاہ ایڈووکیٹ، حسنین بخاری ایڈووکیٹ، اقبال حسین کشفی ایڈووکیٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .