۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
اسرائیل و بحرین رابطہ

حوزہ/ ڈونالڈ ٹرامپ نے گذشتہ روز اعلان کیا کہ بحرین و اسرائیل بھی تعلقات بحالی پر متفق ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی صدر ٹرامپ نے گذشتہ روز ٹوئٹ کیا کہ آج ایک اور تاریخ واقعہ رونما ہوا! ہمارے دو بڑے دوست، اسرائیل اور بحرین دوستی پر متفق ہوگئے ہیں۔ بحرین دوسرا بڑا عرب ملک ہے جو ۳۰ دن کے اندر اسرائیل سے صلح کررہا ہے۔

امریکہ، صیہونی رژیم اور بحرین نے مشترکہ بیان بھی جاری کیا ہے جسمیں کہا گیا ہے:

میڈل ایسٹ میں تاریخی پیشرفت ہے، دو ترقی پذیر ممالک کے درمیان براہ راست گفتگو اور تعلقات کا آغاز ہورہا ہے۔

مزید کہا کہ امریکہ صلح برائے خوشحالی ورکشاپ کی میزبانی جو ۲۵ جون کو منعقد کیا گیا تھا بحرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل تمام ان مسلمانوں کو جو اس حوالے سے آگے آرہا ہے انکو مسجدالاقصی کی زیارت اور نماز کی اجازت دیتا ہے اور وہ یوروشیلم کی عبادت گاہوں میں بھی آسکتے ہیں۔

بیان میں کہا کہ اگلے ہفتے کو سہ ملکی دوستانہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بحرین بھی شریک ہوگا۔

ٹرمپ کے داماد کوشنر کے مطابق بحرین قدس میں سفارت خانہ بھی کھول رہا ہے اور اسرائیل بھی بحرین میں سفارت خانہ کھولے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے بحرین سے تعلقات کو ایک اور باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ ایک اور عرب ملک سے دوستی کا آغاز ہوا۔

مصری صدر عبدالفتاح سیسی نے بھی بحرین و اسرائیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے میڈل ایسٹ میں امن مضبوط ہوگا۔

بحرینی میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی اور اسرائیل کے حکام کے درمیان منگل کو وائٹ ہاوس میں دوستی کے معاہدے پر دستخط ہوگا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .