۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
بقیع

حوزہ/ سوشل میڈیا صارفین اور بلاگرز نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی مقدسات اور آثار قدیمہ کے ساتھ متضاد سلوک کیے جانے کو ایک سیاہ اور ذلت آمیز تاریخ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، سوشل میڈیا کے صارفین اور بلاگرز نے سعودی عرب کی طرف سے اسلامی مقدسات اور آثار قدیمہ کے ساتھ متضاد سلوک کیے جانے کو ایک سیاہ اور ذلت آمیز تاریخ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تکفیری گروہوں نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم ،خاص طور پر بقیع قبرستان کے آثار کو ختم کردیا ہے اور آل سعود حکومت نے مسلمانوں کی نظر میں مقدس اور تاریخی قبرستان بقیع کی  دوبارہ تعمیر کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔ لیکن غیر اسلامی آثار کی تعمیر نو کر رہی ہے ، جس میں تھامس ایڈورڈ کا گھر بھی شامل ہے ، جسے برطانوی افسر لارنس آف عربیہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی عرب برطانوی انٹیلی جنس افسر تھامس ایڈورڈ کے گھر کو دوبارہ تعمیر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ینبع شہر کے میئر احمد المحتوت نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ، ایڈورڈ ہاؤس سیاحوں کے استقبال کے لئے تیار ہوگا اور یہ غیر ملکی سیاحوں کو مزید راغب کرنے کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .