۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ /آیت الله عبد الامیر قبلان سربراہ مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان، نے ایک فرانسیسی اخبار "چارلی ہیبڈو" میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے خلاف توہین آمیز کارٹون شائع کرنے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت الله عبد الامیر قبلان سربراہ مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان نے ایک فرانسیسی اخبار میں حضور اکرم (ص) کے خلاف توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس توہین آمیز حرکت کو شدید نسل پرستی کی دلیل،عقل و فطرت اور انسانیت کے خلاف ایک تحریک قرار دے دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بزدلانہ عمل نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکاتا ہے ، بلکہ تمام مومنین کے دلوں کو بھی غمزدہ کیا ہے  اور اس توہین کے مرتکب افراد کو سزا دلوانے کے خواہاں ہیں۔ اس توہین سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شخصیت پر کوئی اثر نہیں پڑتا کیونکہ آپ کو خدا  نے اچھے اخلاق اور دونوں جہانوں کیلئے رحمت بتایا ہے۔

سربراہ مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان نے اپنے بیان جاری میں اس توہین آمیز فعل کو اسلام دشمنی اور اظہار رائے کی آزادی سے متصادم قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس توہین سے اسلامو فوبیا کی نشوونما ہوتی ہے، جو کہ صیہونی نوآبادیاتی حکومتوں کے تعاون سے کراوئی جاتی ہے  اور ان کا مقصد اسلام کو بدنام  کرنا ہے۔

آیت اللہ قبلان نے اسلامی اور عیسائی حکام سے اس اخبار اور انبیاء کی حرمت کے خلاف تمام توہین آمیز کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان لوگوں کو روکنے اور ان کو سزا دلوانے  کے لئے ایک بہت بڑی مہم چلانی ہوگی جو کہ ہمارے مذہبی رہنماؤں بالخصوص  پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کرتے رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے فرانسیسی اخبار "چارلی ہیبڈو" نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم کے توہین آمیز کارٹون شائع کیا تھا جس سے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور اس اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔اس سے پہلے مذکورہ اخبار نے یہ توہین آمیز کارٹون شائع کیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .