۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
رهبر معظم انقلاب اسلامی

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں فرانسیسی میگزین شارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کیے جانے کی مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں فرانسیسی میگزین شارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو امریکہ اور اسرائیل کی سازش قرار دے دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

فرانسیسی میگزین کے ذریعے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی اور آپ کی پاک ہستی کی توہین گناہ عظیم اور ناقابل معافی جرم ہے۔  اس قبیح اقدام سے اسلام اور مسلم معاشرے سے یورپ ممالک کے کلچر و سیاسی اداروں کی دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئی ہے۔ آزادی بیان کے بہانے فرانس کے بعض سیاستدانوں کی جانب سے اس ناقابل معافی جرم کی مذمت اور پوری طرح سے مسترد نہیں کرنا ، غلط اور عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ صیہونیوں اور سامراجی حکومتوں کی اسلام دشمن پالیسیاں ہی اس طرح کی حرکتوں اور اقدامات کی عامل ہیں جو کہ وقفے وقفے سے سامنے آتی ہیں ۔اس پر آشوب اور حساس دور میں یہ اقدام مغربی ایشیا کی حکومتوں اور قوموں کے ذہنوں کو ان مذموم عزائم کی جانب سے موڑنے کی خاطر انجام پایا ہے جو کہ امریکہ اور صیہونی حکومت نے تیار کئے ہیں ۔ ملت اسلامیہ خاص طور سے مغربی ایشین ممالک کو چاہیے کہ اس حساس علاقے کے مسائل کے بارے میں ہوشیار رہتے ہوئے عالم اسلام و مسلمان جہاں کے سلسلے میں مغربی حکمرانوں اور سیاستدانوں کی دشمنیوں کو ہرگز فراموش نہ کریں۔

واللہ غالب علی امرہ 
سیّد علی خامنہ ‌ای
8/9/2020

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .